چند گھریلو ترکیبیں

ماخوذ

چہرے کے داغ دھبے

٭دیسی سنگترے کے چھلکے اُتار کر سکھا لیں۔ پھر ان کو باریک پیس کر چہرے پر اُبٹن کی طرح استعمال کریں۔ چہرے کے داغ دھبے صاف ہوجائیں گے۔

٭لیموں کے چھلکے پیس کر دودھ میں ملائیں اور رات کو سونے سے پہلے چہرے پر لگائیں۔

٭بالائی میں چند قطرے لیموں کا رس شامل کر کے ملائیں اور چہرے پر لگائیں، داغ دھبے ہلکے ہوجائیں گے۔

٭تازہ دودھ میں چند قطرے گلیسرین ڈال کر چہرے پر لگانے سے بھی داغ دھبے دور ہوجاتے ہیں اور جلد نکھر جاتی ہے۔

٭مولی کے بیج پیس کر رکھ لیں۔ تھوڑے سے دہی میں ملا کر چہرے پر لگانے سے چند دنوں میں داغ دھبے دور ہوجائیں گے۔

آنکھوں کے حلقے

٭ آنکھوں کے گرد وٹامن ای کا تیل لگانے سے حلقے ختم ہوجاتے ہیں۔

٭ ایک عدد کیلا، ایک پاؤ پپیتا اور ایک پاؤ امرود کی چاٹ بنا کر روزانہ استعمال کریں، حلقے جلد ہی دور ہوجائیں گے۔

٭ لیموں کے عرق میں روغن چنبیلی کے چند قطرے ملا کر لگانے سے آنکھوں کے حلقے ختم ہوجاتے ہیں۔ یہ نسخہ رات سونے سے قبل استعمال کریں۔

٭ آلو کو کدوکش کرنے کے بعد ململ کے کپڑے میں باندھ کر تقریباً پندرہ منٹ تک آنکھوں پر رکھیں۔ سیاہ حلقے دور ہوجائیں گے۔ ململ کے کپڑے پر نارنگی کا تازہ رس لگا کر آنکھوں پر رکھنے سے بھی حلقے ختم ہوجاتے ہیں۔lll

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146