چٹ پٹی چٹنیاں

ماخوذ

ڈرائی فروٹ کی چٹنی
اجزاء: خشک خوبانی ایک کپ، خشک آڑو سوا کپ، کھجور (گٹھلی نکال لیں) سوا کپ، کشمش سوا کپ، لہسن کے جوئے (کوٹ لیں) ایک سے دو عدد، براؤن شوگر ایک کپ، سرکہ سوا کپ، پانی سوا کپ، کری پاؤڈر دو چائے کے چمچے، نمک حسبِ ذائقہ۔
تراکیب:ایک بڑے سے پین میں خشک آڑو، خشک خوبانی، کھجور، کشمش، براؤن شوگر، لہسن، سرکہ، پانی، کیری پاؤڈر اور نمک ڈال دیں۔ اس کے بعد ڈھک کر ہلکی آنچ پر دس سے پندرہ منڈ تک پکائیں۔ جب میوے گل جائیں تو ٹھنڈا کرنے کے لیے چولہے سے اتارلیں، پھر تھوڑا تھوڑا کرکے بلینڈ میں ڈال کر بلینڈ کرلیں۔ اس کے بعد چمچے کی مدد سے جار میں ڈال لیں اور سیل بند کردیں۔ ٹھنڈی جگہ پر یہ چٹنی تقریباً چار ہفتوں کے لیے اسٹور کی جاسکتی ہے۔
پیاز کی چٹنی
اجزاء: پیاز (چوپ کرلیں) چار عدد، ادرک (کوٹ لیں) دو چائے کے چمچے، پودینے کے پتے آدھی گڈی، ہرا دھنیا (چوپ کرلیں) ایک گڈی، چینی ایک چائے کا چمچ، لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ، نمک حسبِ ذائقہ۔
ترکیب: پیاز، ادرک، لہسن، پودینہ، دھنیا، لیموں کا رس اور نمک سب ایک ساتھ گرائنڈر میں ڈال کر گرائنڈ کرلیں۔ اس میں تھوڑا سا پانی شامل کرلیں تاکہ پیسنے میں آسانی رہے۔ اس کے بعد اچھی طرح مکس کرکے کپ میں نکال لیں اور فریج میں کم از کم تین سے چھ دن کے لیے اسٹور کرلیں، جب مہمان آئیں تو تواضع کے لیے کھانوں کے ساتھ پیش کریں۔
اخروٹ کی چٹنی
اجزاء: اخروٹ کی گریاں آدھا پاؤ، انار دانہ ایک چھٹانک، کھجور ایک چھٹانک، دہی ایک پاؤ، ہری مرچ دس سے بارہ عدد، ہرا دھنیا تھوڑا سا، سرخ مرچ پسی ہوئی حسبِ ذائقہ، نمک حسبِ ذائقہ۔
ترکیب: اخروٹ، اناردانہ،کھجور ، ہری مرچ، ہرا دھنیا، سرخ مرچ، نمک سب گرائنڈر میں گرائنڈ کرلیں۔ اب دہی کو اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس میں گرائنڈ کی ہوئی چیزیں اچھی طرح مکس کرلیں۔ اخروٹ کی مزیدارچٹنی تیار ہے۔
کھجور اور املی کی چٹنی
اجزاء: املی کا پانی سوا کپ، کھجور (گٹھلی نکال لیں) آٹھ عدد، زیرہ (بھون کر پیس لیں) ایک چائے کا چمچہ، سرخ مرچ (کٹی ہوئی) ایک چائے کا چمچہ، نمک حسبِ ذائقہ۔
ترکیب: ایک فوڈ پروسیسر میں املی کا پانی، کھجور، زیرہ، لال مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔ جب یک جان سا پیسٹ بن جائے تو نکال کر کچھ دیر فریج میں رکھیں اور تواضع کے وقت پیش کریں۔ یہ چٹنی ایک ہفتے تک اسٹور کی جاسکتی ہے۔ ——

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146