کام کی باتیں

مرسلہ: فرزانہ امین

لہسن کے چھلکے اتارنے کے لیے:

لہسن کو پانی میں بھگودیں۔ رات کو بھگوئیں۔ صبح لوہے کی چھلنی میں ڈال کر ہاتھ سے ملیں۔ چھلکے جلدی اتر جائیں گے۔ لہسن کو سرسوں کا تیل لگا کر اخبار دھوپ میں بچھا کر اس پر پھیلا کر رکھیں۔ تیز دھوپ پڑنے دیں۔ تین چار گھنٹہ بعد موٹا کپڑا لے کر اس سے لہسن کو ملیں، چھلکے اتر جائیں گے۔

پیروں کی بدبو دور کرنے کے لیے:

کچھ لوگوں کے پاؤں میں سخت بدبو ہوتی ہے جو لوگ نماز پڑھتے ہیں، وہ پانچوں وقت وضو کرتے ہیں۔ وضو کرنے سے میل دور ہوتا ہے۔ سب سے بہترین علاج تو یہ ہے کہ پانچوں وقت وضو کیا جائے۔ اور صبح کی نماز کے بعد دس منٹ گھاس پر ننگے پاؤں چلیں۔ چکنی مٹی کا لیپ پاؤں پر کریں۔ اس سے بھی بدبو دور ہوجاتی ہے۔ نمک، سرکہ کے پانی میں پاؤں بھگوئیں۔ پندرہ منٹ بعد نکال لیں۔ جرابیں روز دھوکر پہنیں۔ ایک دن سے زیادہ استعمال نہ کریں۔ جوتی کو دھوپ میں تھوڑی دیر رکھیں تاکہ اس کی بدبو دور ہوجائے۔ پھر ٹیلکم پاؤڈر چھڑک کر پہنیں۔

شیشے کی بوتلیں صاف کرنے کے لیے:

شیشے کی بوتلیں بہت گندی ہوجائیں تو اس میں مٹھی بھر موٹی بجری (جو فرش بناتے ہوئے کام آتی ہے) اور تھوڑا سا نمک لے کر بوتل میں ڈال دیں۔ پانی آدھی بوتل بھر کر دھوپ میں رکھیں۔ شام کو ہلا کر بوتل صاف کرلیں وم اور پانی سے دھوئیں۔ بوتلیں صاف ہوجائیں گی۔

چائے کے پانی میں وم ملا کر بوتلیں دھوئیں:

نمک اور کپڑے دھونے کا سوڈا ملا کر پانی کے ساتھ بوتل میں ڈالیں۔ دو گھنٹہ بعد بوتل دھولیں۔ سرکہ اور نمک بوتل میں ڈال دیں۔ دو گھنٹہ کے بعد دھوئیں۔ بوتل دھونے کے لیے برش استعمال کریں۔

مصالحے کے مرتبان دھونے کے لیے:

عام طور پر جیم اور جیلی کی خالی شیشیوں میں مصالحے رکھے جاتے ہیں۔ گرم پانی کسی ٹب میں ڈال کر اس میں سرف اور نمک ڈال دیں۔ پانی ذرا ٹھنڈا ہوجائے تو برش سے دھولیں۔ دھوپ میں رکھ کر سکھائیں۔ اخبار کے کاغذ سے صاف کرکے دوبارہ مصالحے بھریں۔ بالکل نئی چمکتی شیشیاں نظر آئیں گی۔

کھٹملوں سے بچنے کے لیے

سرخ مرچ پانی میں ملا کر پایوں میں ڈالیں۔ اجوائن پیس کر تیز گرم پانی میں ملا کر چارپائی پر چھڑکیں۔ چاروں پایوں کی خالی جگہ میں پودینے کی شاخیں ٹھونس دیں۔ نیم کے پتے چارپائی پر بچھائیں اور نیم کا پانی ڈالیں۔

چیونٹی سے بچنے کے لیے:

جب کوئی چیز رکھیں تو ایک لمحہ کے لیے سانس روک لیں۔ پھر کھانے کی چیز رکھ دیں۔ چیونٹیاں نہیں آئیں گے۔

چیونٹی کے بل کے پاس ہلدی کا دائرہ بنادیں۔ چیونٹیاں نہیں نکلیں گی۔

شیشے کے پیالے میں مٹی کے کونڈے میں پانی بھریں۔ اس کے بیچ میں دوسرا پیالہ رکھ کر کھانے کی چیزیں ڈال دیں۔ چیونٹیاں اسے کھا نہیں سکیں گی۔

بلب پر سے پتنگے دور کرنے کے لیے:

گرمی میں اکثر رات کو بلب کے چاروں طرف پردار کیڑے اور پتنگے اکٹھے ہوجاتے ہیں۔ کمرے میں بیٹھنا محال ہوتا ہے ایسی صورت میں آپ ایک پیاز کاٹ لیں۔ پیاز کے ٹکڑے کسی دھاگے کی مدد سے بلب کے پاس لٹکا دیں سارے کیڑے بھاگ جائیں گے۔

تھوڑی دیر کے لیے کمرے میں اندھیرا کرلیں اندھیرے سے کیڑے غائب ہوجائیں گے۔

چوہے بھگانے کے لیے

بازار میں کئی دوائیاں دستیاب ہیں۔ ان کو احتیاط سے استعمال کریں اور چھوٹے بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔ چوہے کے بل میں شیشے کے ٹکڑے موٹے موٹے ڈال دئے جائیں تو چوہے بھاگ جاتے ہیں۔ چوہے کو رنگ کر چھوڑ دیا جائے تو دوسرے چوہے بھی کہیں اور چلے جاتے ہیں۔ چوہے مار گولیاں ڈالیں تو سارے گھر میں احتیاط رکھیں کہیں کوئی چوہا مرا ہوا کسی کونے میں نہ رہ جائہ۔ پیپر منٹ کا سفوف چھڑکنے سے چوہے نہیں رہتے۔

کیتلی میں جمے ہوئے نمکیات

پانی ابالنے والی کیتلی سب سے زیادہ استعمال ہونے والا برتن ہے۔ اکثر استعمال ہونے کی وجہ سے کیتلی میں نمکیات جمع ہوکر اسے اصل وزن سے زیادہ وزنی بنادیتے ہیں۔ کیتلی کے اندر ہاتھ ڈال کر مانجھنا مشکل ہوتا ہے اس لیے کہ کیتلی میں جمع شدہ نمکیات کو صاف کرنے کے لیے کیتلی میں ایک پیالی سرکہ ڈال کر ساتھ آدھی پیالی پانی ڈالیں اور گرم کریں اور پھر چولہے سے اتار کر گھنٹہ بھر پڑا رہنے دیں۔ پھر کیتلی کو صاف کرلیں تمام نمکیات ٹکڑے ٹکڑے ہوکر باہر نکل آئیں گے۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146