چکنے دھبے کا علاج
اگر کسی ریشمی کپڑے پر چکنا دھبہ لگ جائے تو اس دھبے کی جگہ پر ٹیلکم پاؤڈر چھڑک کر استری کرلیں، دھبہ دور ہوجائے گا۔
مہندی کا رنگ
اگر مہندی کا رنگ جلدی چھڑانا مقصود ہو تو ہاتھوں پر بلیچ کریم لگائیں اور خشک ہونے پر ہاتھ دھولیں۔
سفید بال سیاہ کیجیے
سفید بال سیاہ کرے کے لیے درمیانی جسامت کے دو تین آلو ایک لوہے کے برتن میں پانی ڈال کر بھگودیں۔ دو دن بھیگارہنے دیں۔ پانی اتنا ہو کہ اس سے سر دھل جائے۔ اسی پانی سے سر دھوئیں۔ چند مہینے یہ عمل کرنے سے بالوں کے سفید ہونے کا سلسلہ پہلے سست اور پھر رک جائے گا۔
بغل میں پیسنہ
بغلوں میں پسینے کی شدت میں کمی کے لیے نہانے کے بعد بغل میں پھٹکری کا ایک ٹکڑا پھیر لیں اور پھر وہاں پانی نہ بہائیں، مسئلہ دور ہوجائے گا۔
نکسیر بند نہیں ہوتی
اگر نکسیر بند نہ ہو، سرکے میں روٹی بھوگر کر سونگھ لیں۔ نکسیر فوراً بند ہوجائے گی۔
پالس کو قابل استعمال بنائیے
جوتوں والی پالش اگر سوکھ جائے تو اس میں تھوڑا سا پٹرول ملالیں۔ دوبارہ قابلِ استعمال ہوجائے گی۔
خط کو پانی سے بچائیے
برسات کے موسم میں جب خط بھیجنا ہو تو سپردِ ڈاک کرنے سے پہلے لکھے ہوئے پتے پر ہلکا سے موم رگڑ دیں۔ اگر بارش کی وجہ سے لفافہ گیلا بھی ہوجائے، تو الفاظ مٹنے یا خراب ہونے نہیں پائیں گے۔
سبزیوں کا رنگ
سبزیاں کاٹتے وقت عموماً ہاتھوں اور ناخنوں پر ان کارنگ آجاتا ہے جو کہ بہت خراب لگتا ہے۔ اس مسئلے سے بچنے کا طریقہ یہ ہے کہ سبزیاں کاٹنے سے پہلے ہاتھوں پر کولڈ کریم یا تیل لگالیا جائے تو ہاتھ اور ناخن بدنما داغوں سے محفوظ رہیں گے۔
مکھی مچھر سے بچاؤ
موسم بدل رہا ہے ساتھ ہی مکھیوں اور مچھروں کی آمد شروع ہوجائے گی۔ کمروں سے مکھیوں کو بھگانے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ کمرے کی کھڑی یا دروازے پر پودینے کی گٹھی باندھ کر لٹکادیں، مکھیاں نہیں آئیں گی۔
اپنے آنگنوں اور گملوں میں نازبو (تلسی) اگائیے۔ مچھروں اور مکھیوں سے نجات حاصل کیجیے۔
جین کی پتلون
جین کی پتلون وغیرہ دھوتے ہوئے، ٹب کے پانی میں چار چمچے سرکہ ملالیں جین کے کپڑوں کا رنگ خراب نہیں ہوگا۔
گوشت جلد پکائیے
بعض اوقات گوشت جلد پکتا نہیں، اس کے لیے اس میں لہسن کی درمیان والی ایک دو ڈنڈیاں ہنڈیا میں ڈال دیں۔ گوشت آسانی سے پک جائے گا۔
بالوں کی حفاظت کیجیے
بال لمبے اور سیاہ کرنے کے لیے اڑد کی کالے چھلکے والی دل لے کر پیس لیں۔ یہ دال روزانہ دو چمچے رات کو پانی میں بھگو دیں اور سورج نکلنے سے قبل اس پانی سے سر دھوئیں۔ سردھونے کے بعد باریک کنگھی سے دال کے ذرات بالوں سے نکال لیں۔ یہ عمل چالیس دن تک کریں۔
انڈے ختم ہو ںتو
کیک میں اگر آپ انڈے نہ ڈالنا چاہیں تو اس کا نعم البدل بھی ہے۔ جتنے انڈے ڈالنے ہوں اتنے ہی چمچے دودھ کسی برتن میں نکال لیں اور اس میں فی انڈا پونا چمچ کسٹرڈ پاؤڈر گھول لیں۔ مثلاً اگر آپ نے تین انڈے ڈالنے ہیں تو تین چمچ دودھ اور تین پون چمچ کسٹرڈ پاؤڈر گھول لیں۔ اب اس آمیزے کو کیک کی تیاری میں استعمال کریں، تو ایسا لگے گا جیسے انڈے ڈالے گئے ہوں۔