٭ اگر آپ اناج کو لمبے وقت کے لیے محفوظ رکھنا چاہتی ہیں تو اس میں ایک مٹھی موٹا کھردرا نمک اور نیم کی پتیاں ملا دیجیے اس طرح گھن اور کیڑا لگنے سے محفوظ ہوجائے گا۔
٭ اگر آپ کے گیہوں میں پہلے ہی سے گھن لگا ہوا ہو تو اس کو پھینکئے نہیں۔ آپ اس کو صاف پانی سے دھولیں، اور ایک کپڑے پر پھیلادیں پھر تیز دھوپ میں خشک کرکے استعمال میں لا سکتی ہیں۔
٭ ابلے ہوئے آلو کو پھٹنے سے بچانے کے لیے اس کو ہلکی آنچ پر زیادہ دیر تک ابالیے اور جب اچھی طرح نرم ہوجائے تو اتار لیجیے۔
٭ چائے کی پتی کو استعمال کرنے سے پہلے ایک گرم تنور میں سکھانے سے یہ آپ کی چائے کی پیالی کو ایک الگ ذائقہ فراہم کرے گی۔
٭ اگر آپ بینگن کا بھرتہ بنارہی ہیں تو ابلے ہوئے بینگن کو پانی کے پیالے میں ۲ منٹ کے لیے بھگو دیجیے اس سے چھلکا اتارنا آسان ہوجائے گا۔
٭ اپنی دواؤں کے ڈبے میں ایک محدب شیشہ رکھیے یہ دوا پر لکھی چھوٹی لکھاوٹ کو پڑھنے میں آپ کی مدد کرے گا۔
٭ اگر آپ اپنی چاندی کو پالش کرنا چاہتی ہیں تو اس کو بھگو دیجیے پھر نرم کپڑے یا انگلیوں پر کچھ ٹوتھ پاؤڈر یا ٹوتھ پیسٹ لے کر اس کو رگڑیے۔ پھر دھو دیجیے اور ایک نرم سوتی کپڑے سے سکھائیے آپ کی چاندی نئی جیسی ہوجائے گی۔
٭ جب نئے آلو کو ابالیں تو پودینہ کی کچھ پتیاں ملادیں یہ گدلی مہک کو دور کردے گا اور اس کا استعمال سالن کو عمدہ بنائے گا۔
٭ پیرافین کے ٹکڑے کو استری کی چادر میں لگائیں یہ کسی بھی کلف زدہ کپڑے کو چپک جانے سے روک دے گا جب کہ وہ گرم ہو۔
٭ کیا آپ کی پسندیدہ ساڑی چوڑائی میں چھوٹی ہوگئی ہے؟ دو ساڑی کی فال خریدیں اور جوڑ دیں۔
٭ ریفریجریٹر میں رکھے ہوئے گندھے ہوئے آٹے کو سوکھنے سے بچانے کے لیے ایک اسٹیل کا ڈبہ اس کے چاروں طرف رکھیں جو کہ اس کو ڈھک دے۔ یہ چیز گندھے ہوئے آٹے کے پانی کو اڑنے سے روک دے گی۔
٭ سامبر بنانے کے لیے ایک پکے ہوئے ٹماٹر کو پیسیں اور اس کو سامبر میں ملائیں پھر تین منٹ پکائیں ،رنگ اور ذائقہ دونوں میں خوشگوار تبدیلی ہوگی۔ ٹماٹر کو ضرورت کے حساب سے ملائیں۔
٭ جب سبزی کو ابالنا ہو یا بھاپ دینی ہو تو ایک چٹکی نمک اور کچھ قطرے لیموں کے ملانے سے سبزی کا رنگ اور کرارا پن باقی رہے گا۔
٭ بھیگے ہوئے کچے کیلے اور بینگن کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے پانی میں میٹھی دہی کے ساتھ ملا دیجیے اس طرح وہ سیاہ نہیں ہوگا۔
٭ برف والی چاکلیٹ کو کم میٹھا بنانے کے لیے کچھ چاکلیٹ بسکٹ، ٹکڑے ٹکڑے کرکے برف میں ملائیں، اور کیک جمانے سے پہلے اس کا استعمال کریں۔ اس سے ذائقہ عمدہ ہوجائے گا۔