کام کی باتیں

مرسلہ: رعنا شہاب

(۱) اگر سبزی تازہ رکھنی ہو تو تھوڑے سے پانی میں سرکہ ملا کر سبزی پر چھڑک دیں، سبزی تازہ رہے گی۔

(۲) سبزی کو اگر زیادہ دیر تر وتازہ رکھنا ہو تو سبزی پر پانی چھڑک کر کاغذ میں لپیٹ کر رکھیں، سبزی زیادہ دیر تک تازہ رہے گی۔

(۳) اچار کے برتن میں سے اچار نکالنے کے لیے اسٹیل وغیرہ کے چمچ کے بجائے لکڑی کا چمچ استعمال کریں، اس سے اچار خراب نہیں ہوگا۔

(۴) کچن میں کام کرتے وقت آگ کی تپش سے اگر ہاتھ جل جائے اور فوری طور پر کوئی کریم یا دوا موجود نہ ہو تو فوراً ہی گندھا ہوا آٹا متاثرہ جگہ پر لگا دیں اس سے جلن میں بھی کمی ہوگی اور جلد میں سرخی اور سوجن بھی نہیں آئے گی۔

(۵) فرش سے کولتار کے داغ دھبے دور کرنے کے لیے مٹی کا تیل استعمال کریں۔

(۶) اگر ہر روزایک بالٹی ٹھنڈے یا نیم گرم پانی میں ایک کپ کچا دودھ ملا کر نہائیں تو آپ کی جلد بے حد ملائم ہوجائے گی۔

(۷) اکثر گردن پر پسینے اور دھوپ کی تیزی کی وجہ سے میل سا جم جاتا ہے۔ اسے اتارنے کے لیے کچے دودھ میں ایک دو قطرے گلاب کا پانی ملا کر گردن پر ہلکے ہلکے ملیں، میل کی پپڑیاں خود بخود اترنے لگیں گی اور گردن کی جلد صاف ہوجائے گی۔

(۸) کچے دودھ کا جھاگ چہرے، گردن اور ہاتھ پیروں پر روزانہ ملتے رہنے سے جلد سے دھوپ کا اثر زائل ہوجاتا ہے اور جلد ملائم و حسین ہوجاتی ہے۔

(۹) بالوں میں چمک لانے کے لیے ایک جگ پانی میں ایک چمچہ سرکہ ملاکر اس پانی سے بالوں کو دھوئیں، بال ریشم جیسے ملائم و چمکدار ہوجائیں گے۔

(۱۰) چہرے کا میک اپ اتارنے کے لیے کسی کریم کے بجائے اگر کچا دودھ استعمال کیا جائے تو اس سے چہرے کا میل

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146