کدھر—؟

مرسلہ: ترنم ناز (بنارس)

ٹھہرئیے — سنئے اور سوچئے کہ ہم کدھر جارہے ہیں؟
آپ نے بتایا نہیں؟ شاید اس لیے کہ آپ کو خود بھی معلوم نہیں۔ آپ کو چلنے سے کام ہے سو آپ چلے جارہے ہیں — کہاں؟ کس طرف؟ کس لیے؟ کیوں؟ اس پر آپ نے کبھی سنجیدگی سے سوچا ہی نہیں — دیکھئے دیکھئے یہ آپ کہاں سے کہاں نکل آئے؟ — بے مقصد چلتے چلے جانے کا نتیجہ تو یہی ہوتا ہے — اب بھی ذرا قدموں کو روکئے — گردوپیش پر نظر ڈالیے۔ خود اپنے آپ کو دیکھئے۔ اپنے گریبان میں منہ ڈالیے۔ اپنے دل کو ٹٹولیے، شاید کہیں کوئی احساس کسی دبی ہوئی چنگاری کی صورت میں جلتا سلگتا مل جائے اور آپ کو بتادے کہ آپ کو جانا کہاں تھا اور آپہنچے کہاں؟
حضور! آپ نے جو راستے اختیار کیے ہیں یہ تو کچھ سیدھے اور صاف نہیں، بلکہ بھٹکا دینے والے ہیں، صریحاً گمراہ کن ہیں۔
یہ بے ضمیری اور بے مقصدی کے راستے
یہ تعیش پسندی اور تن آسانی کے راستے
یہ بے حیائی اور فحاشی کے راستے
یہ جنسی انارکی اور نفسانی بھوک کے راستے
یہ بے دینی اور بے راہ روی کے راستے
یہ بے ادبی اور غیر ذمہ داری کے راستے
یہ خود سری اور خود پسندی کے راستے
سب کے سب اور تمام کے تمام تباہی کی اندھیری وادیوں کی طرف جانے والے راستے ہیں۔ آج تک جو بھی ان راستوں پر آگے بڑھا پھر پلٹ کر واپس نہ آسکا تاریخ اس پر گواہ ہے۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146