کلونجی بہترین دوا

نثار احمد

کلونجی آم کے اچار کا بنیادی جزو ہے۔ عام طور پر گھریلو خواتین یہی جانتی ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ کلونجی اکثر امراض کے لیے بہترین شفا بخش دوا ہے۔

نبی کریم ﷺ نے اس کو مظہر شفا قرار دیا ہے۔خالد بن سعیدؓ بیان کرتے ہیں کہ ہمیں حضرت عائشہ صدیقہؓ نے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ فرماتے تھے کہ ان کالے دانوں (کلونجی) میں ہر بیماری سے شفاء ہے مگر سام سے نہیں۔ میں نے دریافت کیا کہ سام کیا ہے؟ آپﷺ نے ارشاد فرمایا کہ موت۔

کلونجی کو نبی کریم ﷺ نے ہر بیماری کی دوا قرار دیا ہے۔ سیرت کی کتابوں میں درج ہے کہ آپ بھی طبی ضروریات کے لیے کلونجی کا استعمال فرماتے تھے۔ لیکن صرف شہد کے شربت کے ساتھ نوش فرماتے تھے۔

خصوصیات:

ž کلونجی جسم کے ہر حصے سے سدے دور کرتی ہے۔

ž معدے کو تقویت بخشی ہے۔

ž کلونجی حیض، دودھ اور پیشاب لاتی ہے۔

ž اگر کلونجی کو پیس کر اور سرکہ میں ملا کر کھایا جائے تو پیٹ کے کیڑے مار دیتی ہے۔

ž پرانے زکام میں اکسیر ہے۔

ž کلونجی کا تیل گنج پر لگایا جائے تو بال اُگ آتے ہیں۔

ž اس کا نصف چمچہ پیس کر پانی کے سات لینے سے دمہ میں راحت ملتی ہے۔

ž کلونجی، فالج، لقوہ، آدھے سر کا درد، چکر آنا، اور گھبراہٹ میں بہت مفید ہے۔

ž سرکہ اور کلونجی کا مرکب ایگزیما میں مفید ہے۔

ž کلونجی کا تیل ناک میں ڈالا جائے تو زکام دور ہوجاتا ہے۔

ž کلونجی بلغم کو خارج کرتی ہے۔

ž پسی ہوئی کلونجی دودھ میں ملا کر پینے سے یرقان (پیلیا) کو فائدہ ہوتا ہے۔

ž کلونجی کو پانی میں پکاکر شہد ملا کر پینے سے پتھری خارج ہوجاتی ہے۔ نہار منہ روغن زیتون کے ساتھ کلونجی استعمال کرنے سے چہرے کا رنگ گلنار ہوجاتا ہے۔

ž شوگر کی بیماری میں کاسنی کے بیج اور کلونجی دونوں کا مرکب بے حد مفید ہے۔

ž کلونجی حافظہ کو تیز کرتی ہے۔

ž کلونجی، بابچی، گوکل، دار ہلد کی جڑ، گندھک، سب کو خوب باریک پیس لیں۔ ہر ایک ۶۰ گرام ایک بڑی بوتل میں بھردیں اور اوپر سے خالص ناریل کا تیل بھردیں۔

اگر بوتل چھوٹی ہو تو دو بوتلوں میں یہ سفوف آدھا آدھا بھردیں۔ اور پھر تیل بھریں۔ ان کو تیز دھوپ میں پندرہ دن تک رکھیں۔ روزانہ دوچار بار خوب ہلایا کریں۔ پھر ایسے مقام پر، جہاں دھوپ رہتی ہو، گڑھا کھودیں۔ اور ان بوتلوں کو رکھ کر مٹی بھردیں۔ چالیس روز کے بعد نکال کر چھان لیں۔ اور دوسری شیشیوں میں تیل بھر کر محفوظ کرلیں۔ یہ تیل برص کے داغ دور کردیتا ہے روزانہ برص کے داغوں پر لگائیں۔

ž کلونجی اور مہندی ہم وزن لے کر سرکہ میں ملائیں اور بالوں میں لگائیں۔ ایک گھنٹہ کے بعد دھولیں۔ گنجاپن دور ہو جائے گا۔ بال از سر نواگ آئیں گے۔ ہر ہفتے یہ عمل کریں۔lll

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146