کمرے میں لائیں تازگی کا احساس

روبینہ خاتون

اپنے بیڈ روم کے ماحول کو خوشگوار بنانے کے لیے اس میں صوفہ سیٹ کے ساتھ ساتھ کچھ انڈور پلانٹس کو داخل کیا جاسکتا ہے ، اس طرح کمرے میں فطرت کا حسن اور ماحول میں تازگی کا احساس پیدا ہوگا۔ لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کو پودوں اور ان کی دیکھ ریکھ کرنے کا فن آتا ہو۔ پیش ہے ایک تحریر۔

آج پودے صرف باغ باغیچوں اور گھر کے پارکوں تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ انہیں گھر میں رکھنا بھی عام چلن بنتا جارہا ہے۔ گھر کی گیلری سے لے کر دروازے تک ہر جگہ خوبصورت حسن میں اضافہ کرنے والے اور پھول دار پودے جو چھوٹی یا بڑی پتیوں والے ہوسکتے ہیں انڈور پلانٹس کہلاتے ہیں۔ انہیں چھوٹے چھوٹے گھروں، کمروں، بالکنی یا کوری ڈور میں بھی رکھا جاسکتا ہے، ان میں سے بعض وہ ہیں جو مسلسل دن رات کمرے میں ہی رہتے ہیں اور بعض وہ ہیں جنھیں دھوپ اور تازہ ہوا کے لیے کمرہ سے باہر بھی نکالنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

انڈور پلانٹس کہاں رکھیں

اگر آپ پام ٹری (گملے میں لگا پودا) رکھنے کی شوقین ہیں تو اپنے کمرے کے لیے ہری پام، مچھلی پام پسٹل، بام وغیرہ میں سے کوئی بھی پام ٹری لگاسکتی ہیں۔ پام ٹری کو کمرے میں لگاتے وقت ایک بات کو اپنے دماغ میں ضرور رکھئے کہ اس کمرے میں فرنیچر کی سائڈ میں سائڈ ٹیبل کے ساتھ یا پھر کمرے کے دروازے کے کونوں میں رکھیں ویسے پام ٹری دوسرے انڈور پلانٹس کے مقابلے میں کافی بڑا اور پھیلا ہوا ہوتا ہے اس لیے ایک یا دو پودے کمرے کے لیے کافی ہوسکتے ہیں اس کے علاوہ اگر آپ منی پلانٹس کو انڈور پلانٹس کی طرح استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اسے فرنیچر کے ایک سائڈ میں گملے میں بلب (سہارا دینے کے لیے گھاس، کھڑا ہوا ڈنڈا) کے چاروں طرف لپیٹ سکتی ہیں۔ یا پھر چھو ٹی چھوٹی کانچ کی خوبصورت رنگ برنگی بوتلوں میں اس کی ایک شاخ کو پانی میں ڈال کر اسے سائڈ شیلف پر رکھ سکتی ہیں۔ سن آف انڈیا کرسمس ٹری کروٹن اور سن مونیہ جیسے دوسرے پودوں کو چھوٹے چھوٹے گملوں یا پھر پلاسٹک کی کٹوریوں میں سجا کر سینٹر ٹیبل سے لے کر فرنیچر اور دروازے کی سائڈ تک پر رکھ سکتی ہیں۔

انڈور پلانٹس کی دیکھ بھال

باہری پودوں کو قوت پر دھوپ پانی اور ہوا ملتی رہتی ہے لیکن انڈور پلانٹس کے ساتھ دھوپ نمی اور گرمی کی مشکل کافی پیش آتی ہے آنکھوں کے سامنے ہرا بھرا منظر رہے تو انسان کا ذہن بھی تروتازہ ہوجاتا ہے۔ لیکن کمرے میں ہرا بھرا ماحول اور منظر تروتازہ رکھنے کے لیے اسے وقت پر پانی اور کبھی کبھی دھوپ بھی لگانی پڑتی ہے۔ ویسے دھوپ اور گرمی کے لیے سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے کمرے میں پودوں کو جنوب کی طرف رکھئے جہاں ان پر سیدھے سورج کی روشنی پڑسکتی ہو لیکن انڈور پلانٹس میں زیادہ پودے ایسے ہیں جنہیں زیادہ دھوپ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ایسے پودوں سے متعلق خریدتے وقت نرسری میں ہی مکمل معلومات کرلینی چاہیے کہ انہیں کتنی دھوپ کی ضرورت ہے اور کب کب؟ اس طرح پودوں کو بار بار اور بلا ضرورت یا نقصان دہ حد تک اٹھا کر باہر رکھنے کی پریشانی سے بچا جاسکتا ہے۔

انڈور پلانٹس کے سلسلہ میں اکثر لوگوں کے ذہن میں یہ بات پائی جاتی ہے کہ اس میں پانی تب ڈالیں جب مٹی کی اوپری پرت بھی سوکھ جائے لیکن ایسا کرنے سے پودا پوری طرح سوکھ جاتا ہے۔ اگر آپ کے پودے کی پتیاں سوکھ رہی ہیں اور پودے کی بڑھوار ہلکی ہوگئی ہے یا پھر پتی کے کنارے پر بھورے رنگ کے داغ پڑنے لگے ہیں تو سمجھ لینا چاہیے کہ آپ کے پودے میں پانی کی کمی ہے ٹھیک اس کے برعکس کچھ لوگ اپنے پودے میں ایک ہی بار میں اتنا پانی ڈال دیتے ہیں کہ گملہ اوپر تک بھرجاتا ہے۔ یہ بھی پانی دینے کا صحیح طریقہ نہیں ہے۔ اس سے پانی زیادہ ہوجاتا ہے اور پانی سوکھ نہیں پاتا۔ اس لیے پودے میں پانی کی اتنی مقدار رکھیں کہ مٹی نم رہے نہ اس سے زیادہ اور نہ ہی کم اگر آپ چاہیں تو انڈور پلانٹس کو پانی دینے کے لیے صرف اسپرے کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ پانی، دھوپ نمی اور وقت وقت پر کھاد اور نیوٹینٹس ڈالے جائیں تو آپ کے فرنیچر او رکمرے کو یہ پودے بخوبی چار چاند لگاسکتے ہیں۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146