بچّو! یہ ہے کمپیوٹر
دیکھو تو اس کے جوہر
اس میں جو بھی کردیں ’’فیڈ‘‘
کرلیتا ہے اس کو ’’ریڈ‘‘
’’سی پی یو‘ ہے اس کا دل
’’مانیٹر‘‘ جس کی منزل
اور ’’کی بورڈ‘‘ ہے اس کی جان
جس سے ہوتا ہے یہ ’’آن‘‘
لیکن ’’ماؤس‘‘ بھی ہے’’مین‘‘
جڑی ہے جس سے سب کی ’’چین‘‘
بچے اس پر کھیلیں کھیل
اسی سے ہی کرتے ’’ای میل‘‘
گھر، آفس میں آئے کام
یہ ہے قدرت کا انعام