کھجور

؟؟؟

کھجور ایک قوت بخش اور شیریں پھل ہے، اسے کھجوری اور چھوہارا بھی کہا جاتا ہے۔ یہ وٹامن سے بھر پور ہے اور ومامن اے،بی، سی ، پروٹین، فاسفورس، کیلشیم، تانبہ، پوٹاشیم، سوڈیم، کاربوہائیڈریٹ، فولاد کا خزانہ ہے۔ اور جسمانی کمزوری کو دور کرکے نئی توانائی فراہم کرتا ہے۔ یہ بہترین صحت دینے کے ساتھ کئی امراض سے نجات بھی دلاتا ہے۔
سردی زکام: سردی زکام میں مبتلا افراد صبح و شام ۵-۵ کھجوروں کو کھا کر گرم پانی پئیں۔ اس سے پھیپھڑے میں جمع ہونے والا بلغم پگھل کر باہر نکل جائے گا۔
تھکن: ۲۵۰ گرام کھجور اور نصف لیٹر دودھ استعمال کیجیے۔ تھکن سے نجات مل جائے گی۔
قبض: ۵ کھجور رات کو پانی میں بھگودیں۔ صبح ہاتھوں سے مسل کر شہد میں ملا کر استعمال کریں۔
دست: کھجور کی گٹھلی کو جلا کر چورن بنالیں۔ اسے دو دو گرام دن میں تین بار ٹھنڈے پانی کے ساتھ لیں۔ دست بند ہوجائیں گے۔
خشکی کا مرض: بچے کا بدن خشک ہورہا ہو تو ایک کھجور کو ۱۰ گرام چاول کے پانی کے ساتھ ملا کر بچے کو دیں۔ اس میں نئی توانائی آجائے گی۔ یہ بچوں کے لیے ٹانک کا کام بھی کرتا ہے۔
ہسٹریا: ایسی خواتین جو ہسٹریاکی شکار ہوں وہ ۵-۵ کھجور صبح و شام دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ دو ماہ تک یہ سلسلہ جاری رکھیں۔
کمر درد: ۴ سے ۵ کھجور ابال کر اس میں ۳-۴ گرام میتھی پاؤڈر ملالیں۔ کمر درد اور جوڑوں کے درد سے نجات مل جائے گی۔
بخار: چھوہارا، سونٹھ کا چورن، منقہ، شکر اور گھر کو دودھ میں ملا کر ابالیں۔ اسے صبح و شام استعمال کریں۔
دبلا ہونا: اگر آپ دبلی ہیں اور خود کو کمزور محسوس کررہی ہیں تو کھجور کا روزانہ استعمال کریں۰ ۱۵ سے ۲۰ کھجور کھاکر ایک گلاس دودھ پئیں۔ جسم میں نئی توانائی آئے گی۔
خشک کھانسی: چھوہارے اور چھوٹی پیپل کو ملا کر چورن بنالیں۔ ۵ گرام چورن، ایک چمچہ شہد، اور دو چمچہ گائے کا دودھ ملاکر اس کا استعمال کریں۔ خشک کھانسی دور ہوجائے گی۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146