کیا آپ بحران سے نمٹ سکتی ہیں؟

افشاں عثمانی

بحرانی حالات میں اچھے بھلے لوگوں کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں اور بدحواسی کے عالم میں وہ اس کام کو کرنے سے بھی محروم رہتے ہیں جو کہ عام حالات میں بڑی آسانی کے ساتھ کرسکتے ہیں۔ اس کی ایک مثال یہ ہے کہ گھر میں کوئی حادثہ پیش آجائے یا کسی بچے کو چوٹ لگ جائے تو بجائے اس کے کہ حادثے کی صورت میں آنے والی مشکل کا تدارک کیا جائے یا بچے کی چوٹ پر دھیان دیا جائے، فوری طور پر ایک ہنگامہ سا کھڑا کردیا جاتا ہے، ہوش مندی کی کمی کے سبب افراد آپس میں بحث و مباحثہ کرنے لگتے ہیں جوکہ کئی مرتبہ لڑائی جھگڑے میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ یوں درپیش مصیبت کا سدِ باب کرنے کے بجائے ہڑبونگ کی سی کیفیت میں لوگ عجیب حرکات کرنے لگتے ہیں۔ حالانکہ اگر سکون و حواس پر قابو رکھتے ہوئے اطمینان کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیا جائے تو صورتِ حال سے زیادہ بہتر انداز میں نبرد آزما ہوا جاسکتا ہے۔
عام طور پر یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ اچانک پڑجانے والی کسی افتاد یا حادثہ پر بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ایسے مواقع پر اپنے حواس پر قابو رکھتے ہوئے ذہانت کا استعمال کرتے ہیں اور حالات کو قابو کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کیا ایسے وقت جب ارد گرد سب کم عقلی کا مظاہرہ کررہے ہوں آپ سوجھ بوجھ سے کام لے سکتی ہیں؟ ان سوالوں کے جواب دے کر اندازہ لگائیے کہ کیا آپ ٹھنڈے دل و دماغ کی مالک ہیں؟ اور آپ میں مشکل حالات کا سامنا کرنے کی کتنی صلاحیت ہے۔ یہ مختصر سی تحریر ہوسکتا ہے کہ آپ میں وہ وصف پیدا کردے کہ کسی ایسے موقع پر آپ کی جانب سے زیادہ بہتر اور مؤثر رویہ دیکھنے میں آئے جب سبھی لوگ حواس باختہ ہوجائیں۔
(۱) پڑوسن کا بچہ چھت سے گر کر بے ہوش ہوجاتا ہے تو ایسے میں آپ:
٭ فوراً اسے قریبی ڈاکٹر کے یہاں لے جائیں گی؟
٭ ہوش میں لانے کی کوشش کریں گی؟
٭ اپنی دواؤں کی کٹ سے آرنیکا نکال کر اسے کھلائیں گی؟
(۲) آپ کی کار کے بریک اچانک خراب ہونے لگتے ہیں، کیا آپ:
٭ اپنی کار اگلی کار سے ٹکرادیں گی؟
٭ رفتار کم کرنے کے لیے گیئرز استعمال کریں گی؟
٭ کار کو قریب ترین محفوظ جگہ لے جاکر ہینڈ بریک لگائیں گی؟
(۳) آپ کے بچے کے گلے میں کوئی کھانے کی چیز اٹک گئی ہے، کیا آپ :
٭ گھبراکر چیخنا شروع کردیں گی؟
٭ اسے الٹا لٹکائیں گی تاکہ پھنسی ہوئی چیز باہر نکل آئے؟
٭ اس کی پشت کو تھپتھپائیں گی اور ڈاکٹر کو فون کردیں گی؟
(۴) آپ غسل خانے میں ایک بڑی مکڑی دیکھتی ہیں، کیا آپ:
٭ اسے خاموشی سے اٹھا کر کھڑکی سے باہر پھینک دیں گی؟
٭ ایک زوردار چیخ مارکر نکل بھاگیں گی؟
٭ خاموشی کے ساتھ کسی سے کہیں گی کہ وہ آپ کو اس مصیبت سے نجات دلائے؟
(۵) پیراکی کے تالاب میں ایک بچہ مشکل میں پھنس جاتا ہے، کیا آپ:
٭ تیر کر اسے بچالائیں گی؟
٭ لائف گارڈ کو اطلاع دیں گی؟
٭ شور مچائیں گی مگر خود کچھ نہیں کریں گی؟
(۶) دوکاریں باہم ٹکراگئی ہیں، جائے حادثہ پر پہنچ کر کیا آپ :
٭ اپنے موبائل پر پولیس اور ایمبولینس کو اطلاع دیں گی؟
٭ زخمیوں کو ان کی گاڑی سے باہر نکالنے کی کوشش کریں گی؟
٭ ٹریفک کو حادثے کی شکار گاڑیوں سے پرے رکھیں گی؟
(۷) گرم چکنائی کا برتن شعلوں کی زد میں ہے، کیا آپ:
٭ اس پر موٹا کپڑا ڈال کر آگ بجھا دیں گی؟
٭ شعلوں پر پانی پھینکیں گی؟
٭ کچن سے بھاگ نکلیں گی؟
(۸) آپ کے ساتھی کو بظاہر دل کا دورہ پڑگیا ہے، کیا آپ:
٭ مدد کے لیے بھاگیں گی؟
٭ انتظار کریں گی کہ دورہ جاتا رہے؟
٭ مریض کو پُرسکون رکھنے کی کوشش کریں گی اور ڈاکٹر کو فون کریں گی؟
(۹) رات کے وقت مکان میں چور آگھستے ہیں، کیا آپ:
٭ خواب گاہ سے پولیس کو خاموشی سے فون کریں گی؟
٭ سیڑھیاں اتر کر ان کو للکاریں گی؟
٭ چیخنے لگیں گی؟
(۱۰) ابتدائی طبی امداد سیکھنے کی پیشکش کیے جانے پر، کیا آپ:
٭ یہ کہہ کر ٹھکرا دیں گی کہ ایسا موقع کبھی نہیں آئے گا؟
٭ پیشکش قبول کرلیں گی کہ یہ کبھی آپ کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہے؟
٭ یہ کہہ دیں گی کہ آپ کو اس میں دلچسپی نہیں ہے؟
اب اپنے اسکور کا اندازہ لگائیے
(۱) الف: ۱۰ ب: صفر ج: ۵
(۲) الف: صفر ب: ۵ ج: ۱۰
(۳) الف: صفر ب: ۱۰ ج: ۵
(۴) الف: ۱۰ ب: صفر ج: ۵
(۵) الف: ۱۰ ب: ۵ ج: صفر
(۶) الف: ۱۰ ب: ۵ ج: صفر
(۷) الف: ۱۰ ب: صفر ج: ۵
(۸) الف: ۵ ب: صفر ج: ۱۰
(۹) الف: ۱۰ ب: ۵ ج: صفر
(۱۰) الف: صفر ب: ۱۰ ج: ۵
اب آپ اپنے اسکور کا جائزہ لیں
66تا 100: آپ ایک ایسی شخصیت ہیں جو بحران میں قطعاً گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوتی۔ آپ فوراً یہ جائزہ لینے کی صلاحیت رکھتی ہیں کہ ترجیحات کیا ہیں اور کسی بھی صورت حال سے کیسے نمٹا جائے۔
35تا65: بیشتر لوگوں کی طرح آپ اکثر ہنگامی حالات میں پیش آمدہ چیلنج قبول کریں گی خواہ اس وقت آپ گھبراہٹ کا شکار ہی کیوں نہ ہوں۔ آپ ابتدائی طبی امداد کا معقول تجربہ اور بنیادی سوجھ بوجھ رکھتی ہیں کہ بحرانوں سے کیسے نمٹا جاسکتا ہے۔
صفر تا 34آپ کی بنیادی جبلت میں گھبرا کر بھاگ نکلنا شامل ہے جس سے ایک بری صورتِ حال عموماً بدتر ہوجاتی ہے یا بصورتِ دیگر آپ کوئی ایسی حرکت کرتی ہیں جس سے اور زیادہ لوگوں کی جانیں خطرے میں پڑجاتی ہیں۔ شاید آپ کو ایک کورس کرنا چاہیے جو ہنگامی حالات سے نمٹنے میں آپ کے لیے مددگار ثابت ہو۔
یہ تجزیہ محض خواتین کے لیے ہی نہیں بلکہ مرد حضرات کے لیے بھی ہے جو اس سوال نامے کے ذریعے اپنے اندر موجود بحران سے نمٹنے کا جائزہ لے سکتے ہیں۔
——

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146