کیا ملازمت خواتین کی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے؟

فرزانہ امین

فن طب کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اعصابی دباؤ والی ملازمت براہِ راست انسان کی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے جس سے ہارٹ اٹیک کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ امراضِ قلب کے جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق برطانیہ میں کام کرنے والے ایک ہزار سرکاری ملازمین کے طبی مطالعے پر مبنی ہے۔ تحقیق کے مطابق ان میں ہارٹ اٹیک میں مبتلا ہونے کے امکانات عام لوگوں کی نسبت تقریباً ستر فیصد زیادہ تھے۔ اگرچہ یہ بات عام مشاہدہ میں ہے کہ اعصابی دباؤ میں آپ ورزش اور اچھی خوراک کا دھیان نہیں رکھ سکتے لیکن اس سے اہم بات یہ ہے کہ دباؤ سے آپ کے جسم میں اہم کیمیائی تبدیلیاں بھی پیدا ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔

دورانِ تحقیق نہ صرف ملازمین سے پوچھا جاتا رہا کہ آپ کام کا کتنا دباؤ محسوس کرتے ہیں بلکہ گاہے بگاہے ان کے دل کی دھڑکن، بلڈ پریشر اور ان کے خون میں کاریٹسول نامی ہارمون کی مقدار کا جائزہ بھی لیا جاتا رہا۔ تحقیقی ٹیم نے خوراک، ورزش کرنے یا نہ کرنے اور سگریٹ نوشی سے متعلق ملازمین کے جوابات کو بھی مدِنظر رکھا۔

طبی ماہرین کے مطابق بارہ برس تک ان ملازمین کے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ کام کے مسلسل دباؤ اور امراضِ قلب کے درمیان تعلق پایا جاتا ہے۔

پچاس برس سے کم عمر کے مردوں اور خواتین میں زیادہ واضح عوامل کو مدِ نظر رکھنے کے بعد اس بات کا مشاہدہ کیا گیا تاہم بارہ برس تک ان ملازمین کے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ کام کے مسلسل دباؤ اور امراضِ قلب کے درمیان تعلق پایا جاتا ہے اور یہ تعلق پچاس برس سے کم کے مردوں اور خواتین میں زیادہ واضح ہے۔ پچاس برس سے کم عمر کے ملازمین کے برعکس ریٹائرمنٹ کے قریب کی عمر کے لوگوں میں کام کا دباؤ کم ہونے کی وجہ سے امراضِ قلب کے امکانات کم دیکھے گئے۔ ان افراد کا کہنا تھا کہ ان کی نوکریاں ذہنی دباؤ والی ہیں۔ ان کے معاملے میں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ وہ مناسب مقدار میں سبزیاں اور پھل بھی نہیںکھاتے اور ورزش بھی کم ہی کرتے ہیں۔ اس حوالے سے تحقیقی ماہرین کا کہنا تھا کہ اس سے انکار نہیں کہ طرزِ زندگی اور امراضِ قلب میں گہرا تعلق پایا جاتا ہے لیکن اب وہ پراعتماد ہیں کہ انہیں کیمیائی تبدیلیوںکا بھی علم ہوگیا ہے جو ذہنی دباؤ کو بیماری سے جوڑتی ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ذہنی دباؤ اعصابی نظام کے اس حصے میں گڑبڑ پیدا کردیتا ہے جو دل کو کنٹرول کرتا ہے اسے بتاتا ہے کہ اسے کیسے کم کرنا ہے اور جو اس کی دھڑکن میں اتار چڑھاؤ کو کنٹرول کرتا ہے۔ تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا کہ ملازمت اور گھریلو کام کاج کی بدولت خواتین کی صحت متاثر ہوتی ہے اور وہ پہلے کی طرح چاق و چوبند رہ کر کام نہیں کرپاتیں۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146