دھوپ میں جلد کا نکھار
بغیرکسی تیاری کے دھوپ کا سامنا کرنے سے جلد پر برا اثر پڑتا ہے۔یو وی کرنیں جب جلد پر پڑتی ہیں تو ان کا کچھ حصہ منعکس ہوکر واپس آتا ہے اور باقی جلد کے اندر چلا جاتا ہے۔ اس سے جلد کو بہت نقصان پہنچتا ہے ۔ یو وی اے اور یو وی بی کے دوسرے برے اثرات ایسے ہوتے ہیں
سن برن: یو وی کرنوں کے برے اثر سے جلد ٹیننگ کا شکار ہوجاتی ہے اور لاپرواہی برتنے سے پگمنٹیشن کا مسئلہ آجاتا ہے۔
جلد پر عمر کا اثر: یو وی بی کرنوں کے اثر سے جلد کے کلوجن اور السٹن جیسے ہارمون اپنا اثر کھو دیتے ہیں جس سے جلد پر جھریاں پڑنے لگتی ہیں۔
اسکن کینسر: یو وی کرنوں کی وجہ سے اسکن کے ڈی این اے پر برا اثر پڑتا ہے۔ یو وی کرنیں اسکن کینسر کی ذمہ دار ہیں، انہیں ملانوما بھی کہا جاتا ہے۔
ٹیننگ کیا ہے؟
اسکن پر الٹرا وائلٹ کرنوں کا سب سے جنرل برا اثر ہی ٹیننگ کہلاتا ہے۔ اسکن میں پایا جانے والا ملانن اسکن کے رنگ کے لیے ذمہ دار ہے۔ یہ جلد کی حفاظت بھی کرتا ہے۔ دھوپ سے سیدھا سامنا ہونے پر ملانن بڑھنے لگتا ہے۔ یہ بڑھوتری اسکن کے باہری پرت کے آس پاس ہوتی ہے جس سے جلد ساؤنولی ہوجاتی ہے۔
ایس پی ایف اور سن اسکرین: ایک سن اسکرین میں جلد کو حفاظت کرنے کی جتنی حاجت ہوتی ہے اتنا ہی اس میں SPFہوتا ہے۔ اگر آپ بغیر کسی سن اسکرین کے دھوپ میں جاتی ہیں اور ۱۰ منٹ بعد آپ کی جلد میں جلن ہونے لگتی ہے تو آپ SPF – 15والی سن اسکن استعمال کرکے آپ ۱۵ گنا زیادہ یعنی ڈھائی گھنٹہ دھوپ میں بنا جلن کے رہ سکتی ہیں۔ سن اسکرین لگانے سے پہلے چہرہ اچھی طرح دھوئیں، فیس واش میں بھی SPFہونا چاہیے۔ باہر جانے سے آدھا گھنٹہ پہلے سن اسکرین لگائیں۔ چہرے کے علاوہ پیر، گلے، کان اور بازوؤں پر سن بلا ک لگائیں۔ لپ بام میں بھی SPFکا دھیان رکھیں۔
چار بڑے چمچے دہی میں ۲ بڑے چمچے سنترے کے تازے چھلکے پیس کر ملا دیں۔ اب اس میں ایک چمچ عرق گلاب بھی ڈال کر ملائیں۔ اب اس مکسچر کو ہلکے ہاتھ سے مساج کرتے ہوئے چہرے پر لگائیں، ۵ منٹ تک لگا رہنے دیں، پھر ۵ منٹ بعد گنگنے پانی سے دھو دیں اور مائسچرائزر لگائیں۔ آپ کی جلد ملائم نرم ہوجائے گی۔
ڈھیلی جلد کے کساؤ کے لیے پیک
۲ بڑے چمچ سویا بین کا آٹا، آدھا کپ دہی میں ایک چمچ شہد ملا کر چہرے اور گردن پر لیپ لگائیں۔ ۱۵-۲۰ منٹ کے بعد گنگنے پانی سے دھودیں پھر ٹھنڈے پانی سے دھودیں۔ یہ پیک جلد کو ملائم کرکے ڈھیلی جلد میں کساؤ لاتا ہے۔
گورے ہاتھ پیروں کے لیے
ایک چمچ پسی شکر میں دو چمچ زیتون کا تیل ملا کر چہرے ہاتھ پر ملنے سے کالا پن دور ہوتا ہے کچھ دنوں تک لگاتار استعمال سے جلد چکنی اور گوری ہوجاتی ہے، اسے نہانے سے پہلے لگائیں۔
کھلے چہرے کے لیے
ایک چمچ سنترے کے چھلکے کا پاؤڈر، آدھا چمچ ملتانی مٹی کا پاؤڈر، چوتھائی چمچ صندل پاؤڈر، ۲ چمچ عرق گلاب، ایک چمچ شہد اِن سبھی کو ملا کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔ چہرے پر اس کا لیپ لگا کر ۱۰ منٹ رکھیں، پھر پانی کے چھینٹے دے کر انگلیوں سے دائرہ میں گھماتے ہوئے میں ہلکے دباؤ کے ساتھ رگڑیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ ڈیڈ اسکن ہٹ جانے سے چہرے پر نئی تازگی اور چمک آئے گی۔ شہد نمی بنائے رکھے گا، چہرا کھلا کھلا نظر آئے گا ایک ہفتے میں ایک بار ضرور کریں۔