گرمی میں آئس کریم کا لطف

روبینہ خاتون

پنیر آئس کریم
اشیا: ڈیڑھ لیٹر دودھ، دو چھوٹی الائچی، ۸۰ گرام چینی۔
طریقہ: آدھا لیٹر دودھ کا پنیر بنائیں اور ٹھنڈا کرنے کے بعد پنیر کو باریک توڑلیں باقی دودھ کو الائچی ڈال کر اباللیں اور گاڑھا ہونے دیں۔ دودھ گاڑھا ہونے پر اس میں پنیر اور شکر ملاکرتھوڑی دیر تک آنچ پر ہی ہلائیں۔ ٹھنڈا ہونے پر سانچوں میں بھر کر فریزرمیں رکھیں۔
گریپ ڈی لائٹ
اشیا: ایک لیٹر دودھ،۰ ۳۰ گرام انگور ہرے، ۲۰۰ گرام شکر، ۳۰ گرام کریم، ۱۵ گرام کارن فلوور ہرے رنگ کی چند بوندیں ۔
طریقہ: انگور کو مکسی میں پیس لیں اور اس میں کارن فلوور کا تھوڑے دودھ میں پیسٹ بناکر ملادیں۔ باقی دودھ میں چینی ڈال کر انگور کے مکسچر میں ملائیں اور آنچ پر چڑھا کر گاڑھا ہونے دیں۔ ہرا رنگ اور کریم ملائیں ۔ آنچ سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھیں ٹھنڈا ہونے پر سانچوں میں بھر کر فریزر میں رکھیں۔ جم جانے کے بعد انگور سے سجاکر آئس کریم پیش کریں۔
کیلے کی آئس کریم
اشیا: ۴ پیالہ دودھ، ڈیڑھ پیالہ کریم، آدھا پیالہ شکر پاؤڈر، ۲ پکے کیلے، ایک بڑا چمچ جیلیٹن، ایک بڑا چمچ ونیلا ایسنس، پاؤ پیالہ گرم پانی، سجانے کے لیے اخروٹ اور چیری۔
طریقہ: جیلیٹن میں گرم پانی ملائیں تاکہ وہ گھل جائے، شکر پاؤڈر، دودھ کریم اور جیلیٹن کو بلیڈر میں اچھی طرح ملائیں اور فریزر میں رکھیں۔ ایک گھنٹہ بعد پھر سے ملائیں اور دوبارہ فریزر میں رکھیں۔
فروٹ آئس کریم
اشیا: ۲۰۰ گرام دودھ، ۲ سنترے، ایک چیکو، ۱۰ بادام، ۱۰ کاجو، ۶ بڑے چمچ کا رن فلوور (دودھ میں گھلا ہوا)۔
طریقہ: دودھ کو ابال کر اس میں کارن فلوور اور شکر ملا کر برابر چلاتی رہیں۔ تھوڑی دیر بعد اتار کر ٹھنڈا کریں۔ مکسی میں سنترے، چیکو اور سیب وغیرہ کے ٹکڑے ڈال کر چلائیں اور دودھ میں ملا کر فریزر میں رکھیں۔ جب اچھی طرح جم جائے تب نکال کر کریم کے ساتھ پھر ملائیں اور پھر سے فریزر میں رکھیں۔ جب آئس کریم نصف مل جائے تو اس میں پھر سے بادام ، کاجو ملاکر جمنے کے لیے رکھیں۔
پنیر بیسن قلفی
اشیاء: آدھا پیالہ بیسن، ڈیڑھ پیالہ دودھ، آدھا پیالہ شکر، ۸-۱۰ بادام، آدھا پیالہ پنیر (باریک توڑا ہوا)
طریقہ: کڑھائی میں بیسن کو بھونیں اور دودھ کو پکار کر گاڑھا کریں۔ اب دودھ میں بیسن پنیر بادام اور شکر ملا کر ٹھنڈا کریں اور سانچے میں بھر کر فریزر میں رکھیں قلفی تیا رہے۔
کوکونٹ آئس کریم
اشیاء: ایک پیالہ ناریل کا گودا، ایک پیالہ دودھ، ایک پیالہ کریم، چوتھائی پیالہ کاجو، ۱۰ چھوٹے چمچ چینی، ۶ چھوٹے چمچ ملک پاؤڈر، تھوڑے سے دودھ میں ملا ہوا۔ ایک چمچ کارن فلوور، دودھ میں گھلا ہوا، ایک چمچ وینیلا اسنس ، چوتھائی چمچ آئس کریم اسٹیب لائزر پاؤڈر ۔
طریقہ: چینی اور اسٹیب لائزر پاؤڈر کو ایک ساتھ ملائیں۔ ایک پیالہ دودھ گرم کریں، اس میں ملک پاؤڈر کو دھیرے دھیرے ملائیں پھر اس میں چینی اور کارن فلوور کا مکسچر ملائیں اور چلاتے ہوئے ۱۵ منٹ تک ابالیں۔ پھراسے ٹھنڈا کرکے اس میں کریم، ناریل کا گودا، آدھے کاجو اور وینیلا اسنس ملا کر فریزر میں جمانے کے لیے رکھیں۔ آئس کریم بننے کے بعد باقیماندہ کاجو سے سجائیں۔
قلفی فالودہ
اشیا: ایک لیٹر دودھ، ایک پیالہ ملائی، ڈیڑھ پیالہ چینی، ۲۰ گرام پستہ، ۲۰ گرام بادام، ۳-۴ چھوٹی الائچی۔
فالودے کا سامان: ۔۱۰۰ گرام سوئیاں، آدھا پیالہ چینی، ایک بڑا چمچ عرق گلاب، ایک بڑا چمچ مکھن، چٹکی بھر نمک، ضرورت کے مطابق پانی۔
طریقہ: دودھ کو ایک تہائی رہنے تک پکائیں، اس میں شکر، الائچی، پستہ اور بادام ڈال کر تھوڑا پکائیں ، ٹھنڈا ہونے پر ملائی اچھی طرح ملا کر قلفی کے سانچوں میں رکھ کر جمائیں۔
فالودا بنانے کاطریقہ: شکر کو ۴ پیالے پانی میں گھول کر اس میں عرق گلاب ملائیں اور فریزر میں رکھیں۔ آدھا لیٹر پانی نمک اورمکھن ملا کر ابالیں اور اس میں سوئیاں ڈال کر ۲ منٹ تک پکائیں پھر سارا پانی چھان کر ابلی ہوئی سوئیوں کو چینی اور گلاب کے پانی میں رکھیں اور پھر تیارقلفی کے ساتھ پیش کریں۔

کوفتے تلے ہوئے
اشیاء: قیمہ باریک آدھا کلو، خشخاش ایک چمچہ، ڈبل روٹی کے سلائس دو عدد، چھوٹی الائچی چار عدد، ہرا دھنیا ایک گٹھی ، ادرک اور لہسن چائے کے دو چمچے (پسا ہوا)، ہری مرچ، نمک حسبِ ذائقہ، ادرک باریک کٹی ہوئی چائے کا ایک چمچہ، ایک انڈا، کالی مرچ چائے کا ایک چمچہ (پسی ہوئی)۔
ترکیب: تمام مسالے پیس کر اور قیمے میں ملا کر ایک گھنٹہ رکھ دیں۔ اب قیمے میں انڈا ملا کر کوفتے بنالیں۔ فرائی پین میں تیل گرم کرکے کوفتے تل لیں۔
مکئی آلو قیمے کے کباب
اشیا: آلو تین عدد، قیمہ آدھا کلو، بھٹے کے دانے ایک پاؤ، ایک پیاز، نمک حسبِ ذائقہ، میدہ ڈبل روٹی کا چورا حسبِ ضرورت، گرم مسالہ چائے کا ایک چمچہ (پسا ہوا)، ہرا دھنیا، پودینا، ہری مرچ حسبِ ذائقہ، ایک انڈا،تیل حسبِ ضرورت۔
ترکیب: آلو،قیمہ اور مکئی کے دانے ابال کر پیس لیں۔ اس میں تمام ہرا مسالا ملا کر حسبِ منشا کباب بنالیں۔ ایک پیالے میں انڈا پھینٹ کر اس میں کباب ڈبوئیں، پھر اس پر میدہ اور ڈبل روٹی کا چورا لگا کر دوبارہ انڈے میں ڈبوئیں، پھر ڈبل روٹی کا چورا لگا کر گرم تیل میں تل لیں۔
پسندے کباب
اشیا: پسندے ایک کلو، دہی ایک پیالی، لال مرچ حسب منشا، ادرک ،لہسن چائے کا ایک چمچہ (پسا ہوا)، زیرہ چائے کا ایک چمچہ، تیل تلنے کے لیے، نمک حسبِ ذائقہ۔
ترکیب: پسندے دھوکر خشک کرلیں اب تمام مسالا پسندوں پر لگا کر ایک گھنٹہ رکھ دیں۔ تیل گرم کرکے تل لیں۔

 

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146