گلدستہ

شرکاء

ارشادِ رسول ﷺ

حضرت محمد مصطفی ﷺ نے فرمایا کہ: پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو:

۱- صحت کو بیماری سے پہلے

۲- وقت کو مصروفیت سے پہلے

۳- دولت کو غریبی سے پہلے

۴- جوانی کو بڑھاپے سے پہلے

۵- زندگی کو موت سے پہلے

پی آر آمنہ کونین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وانمباڑی

روشنی

— بحث کرنے کے بجائے بحث سے دور بھاگنا ہی سب سے بڑی جیت ہے۔

— راستوں کی ویرانی اور دھوپ کی شدت سے ڈرنے والے منزل تک نہیں پہنچ سکتے

— زندگی سے نفرت زندگی کے مسائل سے چھٹکارا نہیں دلا سکتی۔

— علم ایک ایسا پودا ہے جسے دل و دماغ کی سرزمین میں لگانے سے عقل کے پھول کھلتے ہیں۔

— مسکراہٹ پر کچھ خرچ نہیں ہوتا، مگر یہ بہت کچھ دیتی ہے۔

ذکریٰ پروین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شاہ پور بگھونی

اقوالِ زریں

— انسان اپنے رویے کے ذریعہ اچھا یا برا تصور کیا جاتا ہے۔

— تنہائیاں کبھی دوری پیدا نہیں کرتیں البتہ ہمیں خود احتسابی کے لیے مجبور کرتی ہیں۔

— مایوسی سے بڑھ کر دنیا میں کوئی بری چیز نہیں ہے۔

— مایوسی موت کا دوسرا نام ہے۔

وسیم احمد خان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حبیب نگر، اکولہ

مومن کی پہچان

— مومن نماز کے اہتمام میں چوکس ہوتا ہے۔

— مومن بری باتوں سے دور رہتا ہے۔

— مومن کا دل ہر وقت یادِ الٰہی میں مشغول رہتا ہے۔

— مومن فضول خرچی اور بخل سے نفرت کرتا ہے۔

— مومن کسی سے الجھتا نہیں اور نہ ہی جاہلوں سے جھگڑتا ہے۔

— مومن کے دل میں خدا کی عظمت کے سوا کسی کی عظمت کے لیے جگہ نہیں ہوتی۔

سید شہاب الدین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایوت محل

اچھا دوست

— اچھا دوست وہ ہے جو اپنے دوست کو اچھے اور برے میں تمیز کرواتا ہے۔

— اچھا دوست وہ ہے جو ہر اچھے کام پر حوصلہ افزائی اور مدد کرے۔

— اچھا دوست وہ یہ جو کام کے آغاز سے قبل

— مفید مشورہ دے۔

— اچھا دوست وہ ہے جو تمہیں کبھی مایوس نہ کرے اور نہ ہی غلط مشورہ دے۔

— حقیقی دوست وہ ہے جو مصیبت کے وقت کام آئے۔

سائنسی معلومات

— کیمسٹری کا لفظ سب سے پہلے مصر میں استعمال ہوا۔

— سب سے زیادہ جلنے والی گیس آکسیجن ہے۔

— ہوائی جہاز کے پہیوں میں ہیلیم گیس بھری ہوتی ہے۔

— دنیا میں سب سے ہلکی چیز ہیلیم گیس ہے۔

— تمباکو میں نکوٹین نامی زہر پایا جاتا ہے۔

— آسمان میں بجلی چمکنے سے کاربن ڈائی آکسائڈ گیس بنتی ہے۔

نصرت ریاض۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لکھنؤ

تین باتیں

— احسان کرنا آدمی کے مرتبہ کو بڑھا دیتا ہے۔

— سوال آدمی کو لوگوں کی نظروں سے گرادیتا ہے۔

— بے نیازی آدمی کو سب کے برابر بنادیتی ہے۔

حلیمہ سعدیہ تبسم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بیدر

کل اور آج

— کل کھڑے ہوکر کھانا بدتمیزی کہا جاتا تھا مگر آج فیشن کہا جاتا ہے۔

— کل پردہ عورت کی زینت تھا مگر آج پردہ صرف کھڑکی دروازہ کی زینت ہے۔

— کل کے لوگ اللہ کو یاد کیے بغیر نہیں سوتے تھے مگر آج کے لوگ ٹی وی دیکھے بغیر نہیں سوتے۔

عرفانہ سلطانہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کریم نگر

رنگت الگ الگ

— زندگی ہوا میں رکھی ہوئی ایک شمع ہے نہ جانے کب بجھ جائے۔

— کیلے کے درخت میں لکڑی نہیں ہوتی۔

— دنیا میں سب سے زیادہ سونا آسٹریلیا میں پایا جاتا ہے۔

— دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم مسز ایس بھنڈار نائکے (سری لنکا ) تھیں۔

— محمود غزنوی نے سومنات مندر پر حملہ کیا تھا۔

— نادرشاہ بھارت سے تختِ طاؤس اور کوہِ نور ہیرا ایران لے گیا تھا۔

شمرین فردوس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کالی دولت خان

حدیث

— رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ رشک کے قابل دو لوگ ہیں:

(۱) ایک وہ شخص جیسے اللہ تعالیٰ نے دولت دی اور وہ اسے حق کی راہ میں خرچ کرتا ہو۔

(۲)دوسرے وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے علم و حکمت سے نوازا ہو اور وہ اس کے مطابق فیصلے کرتا اور دوسروں کو سکھاتا ہو۔

— آپ ﷺ نے فرمایا: ’’والدین کے ساتھ نیک سلوک کیا کرو۔‘‘

سمرین عربی محمد فہیم عرب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاتور

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146