گلدستہ

شرکاء

 

احادیث نبویؐ

— جس نے امت کے فساد کے وقت میری ایک سنت کو مضبوطی کے ساتھ تھاما اس کے لیے سو شہیدوں کا اجر ہے۔ (مشکوٰۃ)

— رسول اللہ ﷺ نے رشوت دینے والے اور رشوت لینے والے پر لعنت کی ہے۔ (ابوداؤد)

— تین دعاؤں کے قبول ہونے میں کوئی شک نہیں، باپ، مسافر اور مظلوم کی دعا۔ (ابوداؤد)

— ماں باپ پر لعنت کرنے والا اللہ کے یہاں ملعون ہے۔ (مسلم)

محمد امین الدین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بتیا، مغربی چمپارن

تزکیہ نفس

یہ ہے ——— کہ

— آپ اللہ کے دین کا کام کرتے ہوئے گالیاں کھائیں، مگر کسی گالی کا جواب گالی سے نہ دیں۔

— آپ پر جھوٹے الزامات لگائے جائیں۔ لیکن آپ جھوٹا الزام کسی پر نہ لگائیں!

— آپ کے سامنے طرح طرح کے لالچ آئیں، مگر کوئی لالچ آپ کو سیدھی راہ سے نہ ہٹا سکے۔

— آپ کو راہِ خدا میں طرح طرح کے نقصانات اٹھانا پڑیں مگر آپ اسے ہنسی خوشی برداشت کرنے لگیں۔

اسماء فردوس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔موراواں

ہندوستان کی اولین خواتین کے کارنامے

— بھارت رتن پانے والی پہلی خاتون:

اندرا گاندھی

— ایوریسٹ کی چوٹی سر کرنے والی پہلی خاتون: بچھیندری پال

— سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جسٹس: میرا صاحبہ فاطمہ بی بی

— پہلی گورنر خاتون : سروجنی نائیڈو

— پہلی خاتون وزیر اعلی: سچیتا کرپلانی

— اولمپک میں حصہ لینے والی پہلی خاتون: میری لالہ رو (۱۹۵۲ء)

— پہلی آئی پی ایس خاتون: کرن بیدی

— پہلی ڈائریکٹر جنرل آف پولیس خاتون: کنچن چودھری بھٹاچاریہ

— پہلی دلت خاتون وزیر اعلیٰ: مایاوتی (یوپی)

— بکرایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی خاتون: ارون دھتی رائے۔

ساجد خلیل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نئی دہلی

اقوال زریں

— اپنے دوست کو خوشی بھی دو تو اسے یوں لگے جیسے تم نے اس کا حق ادا کیا ہے کوئی احسان نہیں کیا۔

— اپنے دل کے زخم ان لوگوں کو نہ دکھاؤ جن کے پاس تمہارے زخموں کا مرہم نہ ہو۔

— راز صرف اس وقت تک راز ہوتا ہے جب تک وہ سینوں میں ہو۔

— اللہ تعالیٰ کو خوش کرنے کے لیے بہترین اعمال کا سہارا لو۔

سیدہ شاہین پروین…… رام گڑھ، جھارکھنڈ

تحفہ

ایک مرتبہ حضور اکرمؐ مجلس میں وعظ فرمارہے تھے کہ تم لوگ ایک دوسرے کو تحائف دیتے رہا کرو۔

ایک شخص نے پوچھا: ’’یا رسول اللہ! اگر کسی کے پاس تحفہ نہ ہو تو؟‘‘

حضورؐ نے فرمایا: ’’کیا تم کسی کو اپنی مسکراہٹ بھی نہیں دے سکتے۔‘‘

عظمیٰـ ادریس……………… بجنور

معلومات میں اضافہ کریں

— دنیا کا سب سے بڑا محل اٹلی کا ویٹکن محل ہے۔

— دنیا کا سب سے بڑا برآمدہ رامیشور مندر کا ہے۔

— دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ایوریسٹ کی ساگر ماتھا ہے جس کی بلندی ۲۸۱۴۱ فٹ ہے۔

— دنیا کی سب سے بڑی میٹھے پانی کی جھیل امریکہ کی سپریر جھیل ہے۔

— دنیا کا سب سے بڑا آبشار وینزویلا میں ہے جس کی بلندی ۱۰۰۶ میٹر ہے۔

— امریکہ کے اولین صدر جارج واشنگٹن تھے۔

— دنیا کا سب سے اونچا آتش فشاں جنوبی امریکہ کے کوٹوپیکسی میں ہے جس کی بلندی ۱۹۴۹۸ فٹ ہے۔

— دنیا کا سب سے بڑا ریلوے اسٹیشن گرینڈ سینٹرل ٹرمنل نیوریاک سٹی ہے۔

صفیہ سنبل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بلریاگنج، اعظم گڑھ

خدا کا راستہ

خدا کا راستہ یہ ہے کہ جاہلوں سے الگ تھلگ رہو۔ عالموں کی صحبت اختیار کرو۔ علم پر عمل کرو اور ذکر میں مشغول رہو۔

(ابنِ اسحاق)

بشریٰ ریاض۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آرمور

ہندوستان کے صدر جمہوریہ – ایک نظر میں

— ڈاکٹر راجندر پرساد مئی ۱۹۵۰ء تا مئی ۱۹۶۲ء

— ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن مئی۶۲ء تا مئی ۶۷ء

— ڈاکٹر ذاکر حسین مئی ۶۷ء تا مئی ۶۹ء

— وی وینکٹ گری مئی ۶۹ء تا جولائی ۶۹ء

— ایم ہدایت اللہ جولائی ۶۹ء تا اگست ۶۹ء

— وی وینکٹ گری اگست ۶۹ء تا اگست ۷۴ء

— فخر الدین علی احمد اگست ۷۴ء تا اگست ۷۷ء

— بی ڈی جتّی فروری ۷۷ء تا جولائی ۷۷ء

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں