گلہائے عقیدت

اختر ہوشیارپوری

نازشِ گیتی فخرِ آدم صلی اللہ علیہ و سلم

ختمِ رسل سرمایۂ عالم صلی اللہ علیہ و سلم

روحِ محبت جانِ عنایت حلم سراپا آیۂ رحمت

پیکرِ شفقت لطفِ مجسم صلی اللہ علیہ و سلم

وجہِ فروغِ بزم ہدیٰ بھی آبروئے گلزارِ صفا بھی

خود ہی سورج خود ہی شبنم صلی اللہ علیہ و سلم

تیری صدا آوازِ زمانہ تیرا نفس بے ساز زمانہ

تجھ سے بلند انسان کا پرچم صلی اللہ علیہ و سلم

تیرے ساتھی پھول کی خوشبو تیرے صحابہ چاند کی کرنیں

اور تو ہے ان سب سے مکرم صلی اللہ علیہ و سلم

گیسو گیسو گلشن گلشن عارض عارض محفل محفل

جلوہ جلوہ عالم عالم صلی اللہ علیہ و سلم

اول و آخر بندہ ہی بندہ اول و آخر آقا ہی آقا

عبدِ مکمل ہادیٔ اعظم صلی اللہ علیہ و سلم

صبحِ ازل سے شامِ ابد تک تیرا چرچا تیرے ہی جلوے

تو ہے محیطِ ہر دو عالم صلی اللہ علیہ و سلم

تجھ پر قرباں میرے اب و جد تجھ پر صدقے مال و فرزند

تیرے قدم سے اپنا دم خم صلی اللہ علیہ و سلم

تیری لگن کے سائے سائے پہنچا ترے دربار تک اخترؔ

روزِ جزا کا اب اُسے کیا غم صلی اللہ علیہ و سلم

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146