گھریلوبیوٹی ٹپس

نائلہ فرید

٭ میتھی کی پتیوں کا رس نکال کر اس میں آنولے کا رس اور تھوڑا سا ناریل کا تیل ملا لیں۔ بالوں میں لگا کر اچھی طرح مالش کریں اور پھر بال دھولیں۔ اس سے بالوں کو غذا ملتی ہے اور وہ گھنے اور چمکیلے ہوجاتے ہیں۔
٭ چار بڑے چمچے دہی میں سنترے کے تازہ چھلکے پیس کر ملا لیں۔ پھر اس میں ایک چمچہ عرق گلاب ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ اس مکسچر کو چہرے اور جلد پر لگا کر ہلکا سا مساج کریں۔ پانچ منٹ لگا رہنے کے بعد ہلکے گرم پانی سے دھودیں۔ جلد نرم، ملائم اور چمکدار ہوجائے گی۔
٭ ایک چمچہ شکر میں دو چمچہ زیتون کا تیل ملا کر چہرے اور ہاتھ کی جلد پر لگانے سے جلد کی سیاہی ختم ہوتی ہے اور رنگ صاف ہوتا ہے۔ چند روز مسلسل استعمال سے رنگت گوری اور جلد چکنی ہوجائے گی۔ غسل کرنے سے پہلے یہ عمل کیا جائے۔
٭ دو بڑے چمچے سویابین کا آٹا، آدھا کپ دہی اور ایک بڑا چمچہ شہد سب کو ملا کر چہرے اور گردن پر لیپ کریں۔ پندرہ بیس منٹ بعد ہلکے گرم پانی سے ا ور پھر ایک بار ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھوئیں۔ اس پیک سے جلد نرم ہوتی ہے ، جھریاں ختم ہوجاتی ہیں اور جلد میں کساؤ آجاتا ہے۔
٭ ایک چمچہ سنترے کے سوکھے چھلکے کا پاؤڈر، آدھا چمچہ ملتانی مٹی، چوتھائی چمچہ چندن پاؤڈر، دو چمچہ عرق گلاب اور ایک چمچہ شہد۔ ان تمام کو ملا کر اچھی طرح پھینٹ لیں اور چہرے پر اس کا لیپ کریں۔ دس منٹ لگا رہنے دیں۔ پھر پانی کے چھینٹے مار کر ہلکے ہاتھ سے گولائی میں رگڑیں اور ٹھنڈے پانی سے دھودیں۔ جلد کے مردہ خلیے ہٹ جائیں گی اور تازگی آجائے گی۔ جلد میں مناسب نمی بھی قائم رہے گی اور جلد کھلی کھلی رہے گی۔ ہفتہ میں ایک بار ایسا ضرور کریں۔
جلد کو جھریوں سے بچائیے!
٭ رات کو سونے سے پہلے جلد کی صفائی ضرور کریں تاکہ دن میں لگا ہوا میک اپ یا دھول مٹی دور ہوجائے اور جو بھی کریم لگائیں وہ جلد میں اندر تک سما جائے۔
٭ رات کو سونے سے پہلے کوئی اینٹی رنکل کریم لگاسکتی ہیں۔اسی کے ساتھ ہی اگر آپ چاہیں تو کریم سے جلد پر مساج کرسکتی ہیں۔ اس میں موجود اشیاء رنکل کو کم کرنے میں مددگار ہوتی ہیں۔
٭ جلد میں عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ کولیزن فائبر کی کمی کو پورا کرنے کے لیے آپ کوئی بھی کولیزن سے بنی کریم یا پیک برابر استعمال کریں۔
٭ اپنے کھانے میں پروٹین کی پوری مقدار لیں۔ دودھ اور دودھ سے بنی چیزیں، سویابین ، انڈا اور گوشت میں پروٹین موجود ہوتے ہیں انہیں اپنے کھانے میں شامل کریں۔ اس سے جلد صحت مند اور جھریوں سے بچی رہتی ہے۔
٭ جلد میں پانی کی کمی ہوجانے سے اس کی رگیں سکڑ جاتی ہیں جس سے جلد پر جھریاں ابھر آتی ہیں۔ اس سے بچنے کے لیے روز دن میں تین سے چار لیٹر پانی پئیں۔
٭ بادام کے تیل میں عرق لیموں کی کچھ بوندیں ملا کر لگانے اور برابر مساج کرنے سے جھریاں نہیں پڑتیں۔
٭ انڈے کی سفیدی کسی پیک میں ملا کر لگانے سے بھی جلد کو جھریوں سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146