گھریلو نسخے

؟؟

٭ مخمل سے داغ دھبے مٹانے کے لیے دو چمچ امونیا کو دو چمچے گرم پانی میں ملا کر متاثرہ جگہ پر برش کریں داغ فوراً چلے جائیں گے۔

٭ اگر آپ آلوؤں کی رنگت کو سفید کرنا چاہتی ہیں تو ان میں تھوڑا سا لیمو کا رس ملادیں۔ آلو سفید ہوجائیں گے۔

٭ دس منٹ تک چائے کی پتی کو ٹھنڈے پانی میں بھگودیں پھر چائے بنائیں۔ اس سے چائے میں ذائقہ اور رنگ اچھا آئے گا۔

٭ برف کے سانچے اکثر اس طرح چمٹے ہوتے ہیں کہ انہیں نکالنا مشکل ہوجاتا ہے اس لیے برف کے خانے میں نمک چھڑک دیں اور پھر برف کے سانچے رکھیں اس طرح سانچہ بآسانی نکل آئے گا۔

آرائش لب کے چند مفید ٹوٹکے

خوبصورت اور صحت مند لب آپ کے چہرے پر چار چاند لگاسکتے ہیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ چہرے کے ساتھ لبوں پر بھی توجہ دی جائے۔ انہیں موسم کی شدت سے بچایا جائے خاص طور پر سردی کے موسم میں اس بات کا خیال رکھا جائے کہ موسمی خشکی کے سبب ہونٹ نہ پھٹیں۔

ہونٹ پھٹنے کے اہم اسباب

اس کے اہم اسباب میں ہائی ڈرائیووِنڈس، الٹراوائلٹ ریز اور ڈی ہائیڈریشن ہے۔ جسم میں پانی کی کمی ہوتی ہے تو لب خشک ہونے لگتے ہیں۔ کبھی کبھی اس کے سبب لبوں پر پپڑی جم جاتی ہے اور یہ سیاہ ہونے لگتے ہیں۔ الٹراوائلٹ کرنوں کا بھی لبوں پر خاصا اثر پڑتا ہے جس سے یہ خشک ہونے لگتے ہیں۔ گرمی کے موسم میں ہوا میں نمی نہیں ہوتی، جسم اور باہر کی ہوائیں غیر مرطوب ہوتی ہیں جو جسم کی نمی کو جذب کرلیتی ہیں۔ یہ خشکی کی اہم وجہ ہے۔

لبوں سے متعلق چند اہم مسائل

٭ موسم گرما میں لبوں کا سرخ ہونا یا سیاہ پڑجانا

٭ لبوں کا خشک ہونا

٭ ہونٹوں پر پپڑی جم جانا

٭ ہونٹوں پر سوجن ہونا۔

یہ مسائل گرمی میں زیادہ پریشان کرتے ہیں۔ بیشتر خواتین ان مسائل کو معمولی سمجھتے ہوئے نظر انداز کردیتی ہیں جو غلط ہے۔ اگر آپ اپنے چہرے کو خوبصورت بنانے میں تھوڑا سا وقت لبوں کو بھی دیں تو ان مسائل کا حل فوری طور پر نکالا جاسکتا ہے۔

قابل توجہ امور

٭ لبوں پر بار بار زبان نہ پھیریں۔ ایسا کرنے سے لبوں پر جلن ہوسکتی ہے۔ لب سرخ ہوجاتے ہیں اور اُن کے ارد گرد کی جلد سیاہ ہوجاتی ہے۔ اس عمل سے چند منٹوں کے لیے لبوں کو آرام ضرور ملتا ہے لیکن اس کی خشکی میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

٭ لبوں پر کوئی آئل استعمال نہ کریں۔

٭ معیاری لپ اسٹک کا ہی استعمال کریں۔

٭ لبوں کو دانتوں سے نہ کاٹیں اور نہ ہی ان پر جمی ہوئی پپڑی اکھاڑیں۔

٭ چپ اسٹک میں چکنائی زیادہ ہوتی ہے، اس کا استعمال کریں۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں