گھریلو نسخے

ماخوذ

— دانتوں پر زیتون کا تیل ملنے سے مسوڑھے اور ہلتے دانت مضبوط ہوتے ہیں۔ زیتون کا تیل ریاح کو خارج کرتا اور بلغم کو رفع کرتا ہے جو لوگ ریاح سے پریشان رہتے ہیں انہیں زیتون کا تیل استعمال کرنا چاہیے۔
— لہسن مقوی باہ، مقوی بدن، مقوی دماغ ہے۔ بصارت کو تیز کرتا ہے۔ اس کے استعمال سے موتیا بند کا پانی بند ہوجاتا ہے۔
— صبح نہار منہ کچے ناریل کا پانی پینا ضعفِ قلب میں اکسیر ہے۔
— تیلیا سہاگہ ایک تولہ بھون کر ۴ تولہ شہد ملا کر دو تین انگلی رات کو سوتے وقت چاٹنا دمہ کے لیے مفید ہے۔
— امرود خونی بواسیر کے مریضوں کے لیے بیحد فائدہ مند ہے۔
— پرانی کھانسی ہو تو بھنے ہوئے آلو اور ساتھ میں تھوڑا سا پیاز کا رس ملا کر مریض کو کھلانے سے پرانی سے پرانی کھانسی بہت جلد ٹھیک ہوجاتی ہے۔
— سر کے درد میں آدھ تولہ نمک میں برابر وزن کا خالص شہد ملا کر پلائیں، فائدہ ہوگا۔
— پوستِ انار کو باریک پیس کر زخم پر چھڑکنے سے زخم بھرجاتا ہے۔
— انار کے درخت کی چھال کو باریک پیس کر شہد کے ہمراہ چیچک کے چھالوں پر لگانے سے بہت جلد ان کی رطوبت خشک ہوجاتی ہے۔
— نیم کے پتے روزانہ پندرہ دن تک صبح کھاتے رہنے سے کھجلی، پھوڑے اور پھنسی دور ہوجاتے ہیں۔
— تانبے کے برتن کا باسی پانی صبح کو ایک گلاس پینے سے قبض دور ہوجاتا ہے۔
— تازہ گلاب کے پتے پیس کر پیشانی پر لیپ کرنے سے کسی بھی قسم کا درد رفع ہوجاتا ہے۔
— ببول کے پھل کو باریک پیس کر گرم کرکے ناسور پر لیپ کرنے سے فوری فائدہ ہوتا ہے۔
— کان میں درد ہوتو تلسی کے پتے کارس ڈالیں فوری فائدہ ہوتا ہے۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں