سردیوں میں انگلیوں کا پھولنا
سردیوں میں پیروں کی انگلیوں کا سرخ ہو کر سوج جانا ایک عام شکایت ہے۔ اس کے لیے دیسی شلجم کے کر انھیں بال لیں، اس کے پانی میں نمک اور سرسوں کا تیل ملا کر پاؤں کو اس میںڈبوئے رکھیں اور ابلے ہوئے شلجم آہستہ آہستہ انگلیوں پر ملیں۔ تھوڑی دیر کے بعد پاؤں خشک کرکے کپڑے میں لپیٹ کر سوجائیں، پاؤں کو ہوا نہ لگنے دیں۔ چند دن ایسا کرنے سے پاؤں بالکل ٹھیک ہوجائیں گے۔ پھٹی ہوئی ایڑیوں کو بھی ابلے شلجم سے ملئے بہت جلد ٹھیک ہوجائیں گی۔
اس کے علاوہ گیہوں کی بھوسی کو پانی میں جوش دے کر اس سے ہاتھوں کو دھوئیے
زکان سے محفوظ رہیے
٭ روزانہ سوتے وقت چھ سات کالی مرچیں پانی کے ساتھ نگل لیجیے اس طرح آپ زکام سے محفوظ رہیں گی۔
٭ نزلہ و زکام ہوجانے پر دو چھوٹے چمچے شہد میں نصف لیموں کا رس شامل کرکے دن میں اسی طرح تین چار پی لیجیے نزل و زکام جاتا رہے گا۔
٭ ایک بڑا چمچہ شہد ایک گلاس پانی میں ملا لیجیے۔ پھر ایک چمچہ ادرک کا رس بھی ملا دیجیے۔ دن میں ۳، ۴ مرتبہ پی لیجیے زکام جاتا رہے گا۔
ہاتھ پاؤں سے زیادہ پسینہ آنا
بعض آدمیوں کے ہاتھ کی ہتھیلی اور پاؤں کے تلووں سے بہت زیادہ پسینہ نکلا کرتا ہے۔ اس کے لیے یہ دوائیں مفید ہیں:
(۱) بیر کے پتے پیس کر ہاتھ پاؤں پر لگائیں
(۲) کیکر کی پتیاں خشک باریک پیس چھان کر ہاتھ کی ہتھیلی اور پاؤں کے تلووں پر ملیں۔
(۳) پھٹکری پانی میں گھول کر اس سے ہاتھ کی ہتھیلی اور پاؤں کے تلووں کو دھوئیں۔
(۴) بینگن کا پانی نکال کر ہاتھ کی ہتھیلیوں اور تلووں پر لگانے سے بھی ان سے پسینہ کا نکلنا بند ہوجاتا ہے۔
آواز کا بیٹھ جانا
کبھی نزلہ و زکام کی وجہ سے اور کبھی زیادہ زور سے چیخنے چلانے یا زیادہ دیر تک تقریر کرنے یا گانے یا خاک دھول یا دھواں سانس کے ساتھ اندر چلے جانے سے آواز بیٹھ جاتی ہے اور کبھی ٹھنڈ لگنے یا سیندور کھانے سے بھی یہ شکایت پیدا ہوجاتی ہے۔
اگر یہ شکایت نزلہ و زکام کی وجہ سے ہو تو اس کا علاج کریں ورنہ حالات کے مطابق نیچے لکھی ہوئی دواؤں سے کوئی دوا استعمال کریں۔
اگر دھوئیںیا گردو غبار یا زور سے چیخنے چلاّنے، تقریر کرنے اور گانے سے آواز بیٹھ جائے تو:
(۱) چراغ کا گل پان میں رکھ کر کھائیں۔ سیندور کھانے سے بیٹھی ہوئی آواز کے لیے یہ خصوصیت سے مفید ہے۔
(۲) خولنجان ایک ماشہ پان میں رکھ کر کھائیں۔
(۳) ادرک میں سوراخ کرکے نمک بھردیں، پھر ادرک سے نکالے ہوئے چورہ سے سوراخ بند کرکے گیلا کپڑا لپیٹیں اور آٹا یا مٹی لگا کر چولہے میں دبا دیں، جب پک جائے تو نکال لیں اور تھوڑی تھوڑی ادرک کاٹ کر کھائیں۔ سردی سے بیٹھی ہوئی آواز کھل جائے گی۔
(۴) تمباکو کا جلا ہوا گل جو چلم میں باقی رہ جاتا ہے، ایک سیر جمع کرکے باریک پیس لیں اور اس کو پانی پانچ سیر میں گھول کر رات کو رکھ چھوڑیں، ایک دو بارہ اچھی طرح ہلاتے بھی رہیں۔ صبح کو صاف پانی نتھار کر ایک کڑاہی میں پکائیں، یہاں تک کے پانی اڑجائے اور گاڑھا لعاب سا رہ جائے اس کو خشک کرکے شیشی میں رکھ چھوڑیں۔ یہ تمباکو کا نمک تیار ہوگیا۔ ایک رتّی یہ نمک پان میں کھانے سے آواز کھل جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اس کے کھانے سے پرانی کھانسی بھی دور ہوجاتی ہے۔
(۵) بادام کی گریاں سات اور کالی مرچیں سات دانے دونوں کو تھوڑا پانی ڈال کر چٹنی کی طرح پیس لیں اور ذرا سی چینی ملا کر چاٹ لیں، خشکی کی وجہ سے بیٹھی ہوئی آواز کھل جائے گی۔