گھریلو ٹوٹکے

ماخوذ

٭ ابلے ہوئے دودھ کو گرنے سے بچانے کے لیے، دیگچی کو جس میں دودھ ابالا جائے اس کے کنارے پر تھوڑا سا گھی یا مکھن لگادیں تو ابلتے وقت دودھ نیچے نہیں گرے گا۔

٭ بچوں کے فیڈر کی نپل میں بعض اوقات چکنائی جم جاتی ہے جس کی وجہ سے دودھ پینے میں دشواری ہوتی ہے۔ اس دشواری کا آسان حل یہ ہے کہ نپل میں دو چٹکی نمک ڈال کر دس منٹ تک کے لیے رکھ دیں، بعد میں نیم گرم پانی سے دھوئیں، بالکل صاف پائیں گے۔

٭ دہی جمانے سے پہلے دودھ کو ابال کر اس میں دو ہری مرچ ڈال دیں اور آدھے گھنٹے کے لیے رکھ چھوڑئیے اور پھر دیکھئے دہی جلد اور سخت جمے گا۔

٭ کچن میں کھانا بناتے ہوئے خوشبو اکثر سارے گھر میں پھیل جاتی ہے اس کو روکنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک پیالی سفید سرکہ چولھے کے پاس رکھ دیں خوشبو نہیں پھیلے گی۔

٭ اگر آپ کے فریج میں کسی بھی قسم کی بدبو آتی ہو تو ایک پیالی میں سرکہ ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔lll

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146