گھریلو ٹوٹکے

عالیہ شرمین، کانپور

٭ اسفنج کے ایک ٹکڑے میں سوئی کو رکھنے سے یہ محفوظ رہے گی اور اس میں زنگ بھی نہیں لگے گا۔

٭ ہم بچی ہوئی کافی کو چوکور شکل میں آئس ٹرے میں جماسکتے ہیں اور بعد میں اس کا استعمال ٹھنڈی کافی بنانے میں کرسکتے ہیں۔ یا گرم دودھ میں گرم کافی بنانے کے لیے کرسکتے ہیں۔

٭ کچھ بچی ہوئی پرانی بریڈ جس کے بارے میںا ٓپ نہیں جانتے کہ آپ اس کا کیا کریں گے۔ آپ اس کو تروتازہ اور ملائم بناسکتے ہیں اس پر تھوڑا سا دودھ یا گرم پانی کا چھڑکاؤ کرکے اور اس کو کوکر میں یا گرم تنور میں ۱۰ منٹ رکھ کرکے۔

٭ سوکھا لیمو اور سنترے کے چھلکے کو کپڑا دھونے والے پاؤڈر کے ساتھ ملا دینے سے کپڑے کی زیادہ صاف دھلائی کی جاسکتی ہے۔

٭ اپنے گھر میں چونیٹوں کو بھگانے کے لیے آپ نمکین پانی کے چھینٹے یا پونچھے کااستعمال کرسکتی ہیں۔

٭ تیل کے دھبوں کو مٹانے کے لیے اس پر راکھ رگڑیں پھر ایک گھنٹے کے بعد صابن رگڑیں اور ۳۰ منٹ کے لیے چھوڑ دیں پھر کھنگال لیں۔

٭ گرمی سے بچنے کے لیے کھیرے کو اپنی جلد پر رگڑیے اور ۱۵ منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھودیجیے۔

٭ صاف اور دھلی ہوئی میتھی کی پتی کو چھاؤں میں سکھائیں یہاں تک کہ وہ خشک ہوجائے پھر بند ڈبے میں رکھ دیں جس میں ہوا نہ داخل ہوتی ہو آپ اس کو سالوں تک استعمال کرسکتی ہیں۔

٭ تھرماس کو پرانی بدبو سے پاک رکھنے کے لیے انڈے کے چھلکے کو پیس کر پانی میں ڈالیں اور رات بھر پانی تھرماس میں چھوڑ دیں۔

٭ پریشر کوکر کے ڈھیلے ربڑ کو ٹائیٹ کرنے کے لیے اس کو کچھ وقت کے لیے فریج میں رکھ دیں وہ اپنی پہلی شکل میں آجائے گا۔

٭ اپنے باروچی خانے کے چاقو یا قینچی کی دھار کو تیز کرنے کے لیے ان کو چینی کی پلیٹ کے پیچھے کے حصے پر رگڑیں وہ بالکل تیز اور نئی ہوجائیں گی۔

٭ اپنے گیس چولہے کو چمکدار اور صاف رکھنے کے لیے اسفنج کے ایک ٹکڑے پر ایک چمچہ سرکہ ڈال دیجیے اور داغ دھبوں کو پوچھئے جب چولہا صاف ہوجائے تو حسبِ معمول اس کو ڈٹرجنٹ پاؤڈر اور پانی کے ساتھ دھو دیجیے چولہا بالکل نیا ہوجائے گا۔

٭ بعض کھانے کی چیزوں مثلا کٹی ہوئی پیاز کو جب ریفریجریٹر میں رکھا جاتا ہے تو کبھی کبھی اس میں سے ناگوار مہک آتی ہے اس سے بچنے کے لیے ایک بھیگے ہوئے کپڑے کے ٹکڑے میں اپنی من پسند خوشبو لگائیں اور اس کو اس میں رکھ دیں بہتر ہے کہ اونچے والے خانے میں رکھیں تو یہ مہک نہیں آئے گی۔ ایک تازہ لیمو کا ٹکڑا بھی ساتھ میں رکھ دینا مہک کو ختم کرنے کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے۔

٭ آپ مزے دار مکئی کی روٹی بغیر پریشانی کے بناسکتی ہیں آٹا گوندھنے کے درمیان اگر آپ اس میں کچھ گیہوں کا آٹا ملا دیں۔

٭ ویکیوم کلینر کے پائپ کے ذریعہ آپ اپنے کمرے میں کہیں بھی بیٹھے ہوئے مچھر یا کیڑے مکوڑوں کو ختم کرسکتی ہیں۔

٭ پسے ہوئے چونے کا ایک ڈبہ نمی والی الماری میں رکھنے سے تمام طرح کی نمی و سیلن کچھ دنوں میں کچھ ختم ہوجائے گی۔

٭ لیمو کو تروتازہ رکھنے کے لیے اس کو ٹھنڈے پانی میں رکھیے اور پانی روز بدلتے رہیے۔

٭ عام استعمال والے برتن سے بدنما داغ کو ختم کیا جاسکتا ہے ایک ایسے سفید پانی سے جس میں چاول کھنگالا گیا ہو، اس پانی سے برتن کو کھنگال لیں۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146