گھر پر بنائیں سامانِ زیبائش

زینب الغزالی

رات کے وقت کریم لگانے کا آپ کو یہ فائدہ ہے کہ اس وقت سورج کی شعاعیں نہیں ہوتی جس وجہ سے چہرے کی رنگت نکھارنے والے سیلز زیادہ آسانی اورزیادہ تیزی سے کام کرتے ہیں۔رات کے وقت جلد ان سیلز کی، ان مساموں کی مرمت کرتی ہے جو دن میں سورج کی شعاعوں یا کسی اور وجہ سے تباہ ہوگئے ہوتے ہیں۔اس لیے جب رات کو کریم لگائی جاتی ہے توجلد زیادہ آسانی سے کریم کو اپنے اندر جذب کر لیتی ہے اورخراب جلد کی بہتر مرمت ہو پاتی ہے۔

اجزاء:

دہی 3 چمچ

بادام 4 عدد

لیموں کا رس2چائے کے چمچ

شہد (خالص) 1 چائے کا چمچ

ہلدی1چٹکی

ترکیب اور طریقہ استعمال:

باداموں کو کسی بلینڈر یا گرائنڈر میں ڈال کر ان کا پاؤڈر بنالیں۔ اگر بازار سے بادام کا پاؤڈر مل جائے تو وہ بھی ٹھیک ہے۔اب ہلدی، شہد، لیموں کا رس، اور دہی کو کسی برتن میں یک جان کر لیں اور اس میں بادام کا پاؤڈر ڈال کر مکس کریں۔ آپ کی نائٹ کریم تیار ہے۔ اسے کسی ڈبیا میں محفوظ کر لیں۔ رات کے وقت اچھے سے چہرے کو دھولیں اور نائٹ کریم چہرے اور گردن پرلگائیں 15 سے 20 منٹ تک لگا رہنے دیں پھر تازہ پانی سے چہرے کو دھو لیں۔ اگر ساری رات لگانا چاہیں تب بھی کوئی نقصان نہیں ہے۔ صبح کو اْٹھ کر تازہ پانی سے چہرہ دھولیں۔ چہرہ دھونے کے لئے صابن کا استعمال ہرگز نہ کریں۔ چہرہ دھونے کے بعد کسی صاف کپڑے کے ساتھ نرم ہاتھوں سے چہرہ صاف کریں۔ اس نائٹ کریم کا روزانہ استعمال کرنے سے آپ کے چہرے کے داغ دھبے دور ہو جائیں گے اور آپ کے چہرے کی رنگت میں بھی نکھار پیدا ہوگا۔

یہ نائٹ کریم دن میں ہرگز استعمال نہ کریں۔ کیونکہ لیموں کارس سورج کی روشنی کے ساتھ عمل کر کے آپ کی جلد کو خراب کر سکتا ہے۔ اس نائٹ کریم کو کسی بند ڈبیامیں محفوظ کریں اور فریج میں رکھیں اور کریم کو سات دن کے اندر استعمال کریں۔ سات دن بعد نئی کریم بنا لیں۔

اگر لیموں کی وجہ سے چہرے پر جلن ہو تو اس کی مقدار کم کر دیں۔آئلی سکن والوں کو اس کریم سے بالکل کوئی پریشانی نہیں ہو گی بے فکر ہو کر استعمال کریں۔جو بادام استعمال کرنے ہیں ان کا چھلکا اتار لیں۔

(پہلے بھگو کر چھلکا اُتاریں پھر ایک دو گھنٹے تک خشک ہوجائیں تو گرائنڈ کر کے پاوڈر بنا لیں۔)

چہرے کے غیر ضروری بالوں کا خاتمہ

خواتین کے چہرے پر اضافی بال بہت ہی برے لگتے ہیں اور ان سے نجات کے لئے وہ کافی پیسے بھی خرچ کرتی ہیں۔اکثر خواتین چہرے پر موجود غیر ضروری بالوں کی وجہ سے پریشان رہتی ہیں،جو پیشانی،آنکھوں کے اردگرد،ہونٹوں کے اوپری حصے،ٹھوڑی اور چہرے کے اطراف میں موجود ہوتے ہیں۔چہرے پر غیر ضروری بالوں کا اگنا خواتین کی فطری خوبصورتی اور جاذبیت کو ماند کرنے کا سبب بنتا ہے،جن سے چھٹکارا پانے کیلئے خواتین بلیچ،تھریڈنگ کے علاوہ بھی نت نئی کریموں،لوشن اور کیمیاوی مصنوعات کا استعمال کرتی ہیں،جو صرف عارضی نتائج مرتب کرتے ہیں۔

چہرے پر غیر ضروری بالوں کا مسئلہ عام طور پر ہارمونز کی پیداوار میں عدم توازن کی وجہ سے ہو تا ہے۔ اس کے علاوہ غیر متوازن غذاؤں کا استعمال،ذہنی دباؤ یا ٹینشن،مخصوص ایام میں بے قاعدگی اور موروثی وجوہات بھی شامل ہیں۔حمل کے دوران خواتین اس مسئلے سے زیادہ دوچار نظر آتی ہیں۔ چہرے کے غیر ضروری بالوں کے خاتمے کیلئے اگر کیمیاوی مصنوعات کے بجائے قدرتی نسخوں کا استعمال کیا جائے تو اس سے جلد پر کسی بھی قسم کے منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے اورچہرے کے بالوں کی نشونما بھی کم ہو جاتی ہے۔

ملتانی مٹی۔2کھانے کے چمچ

بوڑھ کے درخت کی گوند۔1چائے کا چمچ

میڈیکیٹڈ ا بٹن۔1 کھانے کا چمچ

عرق گلاب۔ حسب ضرورت

ترکیب اور طریقہ استعمال:

ان تمام چیزوں کوعرق گلاب کی مددسے مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اور چہرے کے غیر ضروری بالوں پہ لگا لیں۔آدھے گھنٹے کیلئے لگا رہنے دیں۔

جب خشک ہو جائے تو عرق گلاب سے دھو لیں۔ہفتے میں 2بار اس کے استعمال سے آپ کے چہرے کے بال تیزی سے ختم ہوناشروع ہو جائیں گے۔ استعمال کی مدت آپ کے چہرے کے بالوں پر منحصر ہے۔

ایک اورٹوٹکا۔ اگر اْوپر والانسخہ بنانے میں دْشواری پیش آئے تو یہ والا نسخہ استعمال کریں۔

بیسن : آدھا کپ

ہلدی : 1 کھانے کا چمچ

بالائی : 1کھانے کا چمچ

دودھ : حسب ضرورت

ترکیب اور طریقہ استعمال:

ان تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کر لیں۔اتنا مکس کریں کہ پیسٹ کی شکل اختیار ہو جائے ، پھر اس پیسٹ کو چہرے کے فالتو بالوں پر لگا لیں۔بیس منٹ لگا رہنے دیں۔خشک ہونے پر اپنی ہتھیلیوں کی مدد سے بالوں کی الٹ سمت میں رگڑیں۔یہ چہرے سے بال ختم کرنے کا بہت آزمودہ ٹوٹکا ہے۔

ہر قسم کی جلد کی حفاظت کے لیے

آئلی سکن (oily Skin) کے لئے:

اس قسم کی جلد پر دودھ اور شہد استعمال کریں۔ اس طرح بو والی اشیاء مثلاً کچا پیاز اور لہسن کا بے جا استعمال بھی نہ کریں جبکہ سلاد کے لئے پیاز دھو کر استعمال کریں تاکہ کڑواہٹ اور بوختم ہوجائے چکنائی والی غذاؤں سے بھی پر ہیز کریں۔ ٹماٹر اور کھیرے کا جوس پئیں، فالسہ ، جامن اور آم کھائیں کیونکہ پھلوں کے کھانے سے خون بھی صاف رہتا ہے۔

ڈرائی سکن (Dry Skin) کے لئے:

ایک کپ عرق گلاب میں ایک چائے کا چمچ پھٹکڑی کا پاؤڈر ملا کر سپرے (Spray) والی بوتل میں ڈال لیں اور دن میں ایک مرتبہ چہرے پر سپرے کرلیں ، پسینہ زیادہ نہیں آئے گا۔

انڈرآرمز (Underarms) میں:

ٹیلکم پاؤڈر (Talcum Powder) میں تھوڑی سی پھٹکڑی ملا کرلگائیں پسینے اور بد بو? سے نجات ملے گی۔ اس کے علاوہ نہانے کے بعد انڈرآرمز میں تربوز اور کھیرے کے جوس کے چند قطرے بھی ملاکر استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ موسم کوئی بھی ہو??? روزانہ مٹھی بھر ڈرائی فروٹ (Dry Fruit) یعنی خشک میوہ جات ضرور کھائیں خصوصاََ بادام ، انجیر اور زیتون وغیرہ۔lll

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146