ہنسنا منع ہے!

ماخوذ

ایک دیہاتی کسی ماڈرن ہوٹل میں چائے پینے آیا۔ ویٹر چائے کی چھوٹی سی فنجان (پیالی) میں چائے لے آیا۔
دیہاتی نے چائے کو ایک ہی گھونٹ میں ختم کردیا اور ویٹر سے بولا : ’’بھئی میٹھا ٹھیک ہے چائے لے آؤ۔‘‘
٭٭٭
ایک بے حد کنجوس آدمی کاآخری وقت آپہنچا تو لوگوں نے اس سے کہا کہ اب تمہارے مرنے کا وقت قریب آگیاہے۔’’ اب تو کچھ اللہ کی راہ میں دے دو۔‘‘
’’اللہ کی راہ میں جان تو دے رہا ہوں، کیا یہ کچھ کم ہے؟‘‘ اس نے جل کر جواب دیا۔
مرسلہ: فیروزہ نواز، کانپور
ٹیچر: ساجد تم نے سارے سوال غلط کیے ہیں کل اپنی امی کو لے کرآنا۔
ساجد: امی کو کیوں لاؤں سوال تو ابو نے حل کیے ہیں۔
مرسلہ: حبیبہ ابوالکلام، رسول آباد
استاد: شاگرد سے بیٹا صبح کی تازہ ہوا کھانے سے صحت اچھی رہتی ہے۔
صبح ہوئی تو شاگرد ’پلیٹ ‘اور ’چمچہ‘ لے کر جارہا تھا ، ماں نے پوچھا بیٹا چمچہ اور پلیٹ لے کر کہاں جارہے ہو؟
بیٹابولا امی استاد نے کہا تھا کہ بیٹا صبح کی تازہ ہوا کھانے سے صحت اچھی رہتی ہے۔
٭٭٭
کسان: اس بکری کی قیمت ۱۵؍ہزار روپئے ہے۔
خریدار: یہ تو بہت زیادہ ہے۔
کسان: کیوں اس میں آپ کو کیا خرابی نظر آتی ہے؟
کسان: آپ کو اس سے دودھ لینا ہے یا کشیدہ کاری کروانی ہے۔
٭٭٭
تین ڈینگ مارنے والے آپس میں بات کررہے تھے۔ پہلا دوست بولا کہ تمہارے ابا جان کیا کام کرتے ہیں۔ تو وہ بولا ہمارے ابا وہ توایک جھیل میں سے جاکر دوسری جھیل میں نکلتے ہیں۔
دوسرے سے پوچھا گیا کہ تمہارے ابا کیا کام کرتے ہیں۔ وہ بولا ہمارے ابا جمنا ندی میں سے جاکر گنگا ندی میں نکلتے ہیں۔
تیسرے سے پوچھا گیا کہ تمہارے ابا کیا کام کرتے ہیں۔ تو وہ بولا: ہمارے ابا حوض میں سے جاکر ٹوٹی میں سے نکل آتے ہیں۔
٭٭٭
استاد: شاگر سے جنگلات کسے کہتے ہیں۔
شاگرد: جنگ میں لات مارنے کو جنگلات کہتے ہیں۔ ——

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146