ہیلتھ ٹپس

ماخوذ

٭ آپ کا وزن بہت بڑھ رہا ہے۔ ہر خاتون کی طرح آپ بھی دبلی پتلی، اسمارٹ بننا چاہتی ہوں گی لیکن یہ اسی وقت ممکن ہو گا جب آپ کھانے میں احتیاط برتنا شروع کریں گی۔ مرغن غذا کی جگہ دالیں، مچھلی، لہسن، سنترہ اور جوکا دلیہ وغیرہ کھائیں۔ ان چیزوں میں سے روزانہ کوئی نہ کوئی چیز اپنی غذا میں ضرور شامل کریں۔ اس کے علاوہ موسم کے پھل بھی روزانہ ضرور استعمال کریں۔ اپنے آپ کو اسمارٹ رکھنے کے لیے کھانے کی مقدار کم ضرور کردیں مگر یہ ہرگز نہ کریں کہ کھانا بالکل نہ کھائیں ڈائٹنگ سے جسم پر برے اثرات پڑتے ہیں، اس لیے کھانا بالکل نہ چھوڑیں بلکہ بیلنس ڈائٹ پر عمل کریں۔

٭ نظر کی کمزوری سے بچنے کے لیے وٹامن اے کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ یہ مچھلی، انڈے، مرغی، کلیجی اور سب سے زیادہ گاجر میں وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ہری سبزیوں اور زرد پھلوں مثلاً آم، پپیتا وغیرہ میں بھی پایا جاتا ہے۔

٭ کالے چنے ابال کر استعمال کریں۔یہ قد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ آپ کی صحت کے لیے مفید ہے۔ اس کے کھانے سے نظامِ ہاضمہ بھی درست رہتا ہے۔

٭ لوبیا کولیسٹرول ختم کرتی ہے، اس کے علاوہ یہ بالوں اور دماغ کے لیے بھی بہت مفید ہے۔

٭ چند دانے کشمش اور انجیر رات کو پانی میں بھگودیں اور صبح اس کا پانی پی لیں اور کشمش و انجیر کھالیں۔ اس سے قبض ختم ہوجاتا ہے۔

٭ اگر چوٹ لگ جائے تو گرم دودھ میں آدھا ٹی اسپون ہلدی ملا کر پی لیں، درد ختم ہوجائے گا۔

٭ انڈے کی زردی میں کولیسٹرول ہوتا ہے۔ اگر آپ ہائی بلڈ پریشر یا دل کی مریضہ ہیں تو آملیٹ ایک انڈے کی زردی اور چار سفیدی کے تناسب سے بناکر کھائیں۔

٭ ہائی بلڈ پریشر مریض ادرک کا استعمال نہ کریں۔

٭ کام سے تھکن محسوس ہونے لگے تو ایک ٹی اسپون شہد ایک گلاس پانی میں ملا کر پی لیں۔

پیٹ

٭ جو شخص دوا کھاتا ہے اور اپنی غذا کا خیال نہیں رکھتا، وہ اپنے معالج کی قابلیت خاک میں ملا دیتا ہے۔ (مصری کہاوت)

٭ گھر بیگانہ سہی مگر پیٹ تو اپنا ہے۔ (یونانی کہاوت)

٭ انسان کا پیٹ اس کا دشمن ہے۔ (عربی کہاوت)

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں