عَنْ سَھْلِ ابنِ سَعْدٍ قاَلَ قاَلَ رَسُوْلُ اللّٰہِﷺ اَناَ وَ کاَفِلُ الْیَتِیْمِ لَہٗ وَ لِغَیْرِہٖ فِی الْجَنّۃِ ہٰکَذَا وَ اَشاَرَ بِالسَّبَابَۃِ وَالْوُسْطٰی وَ فَرَّجَ بَیْنَھُمَا (بخاری)
سہل ابن سعد کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اور یتیم کا سرپرست نیز دوسرے بے سہارا لوگوں کا سرپرست میں اور وہ جنت میں پاس پاس رہیں گے۔ یہ کہہ کر آپؐ نے بیچ کی انگلی اور شہادت کی انگلی لوگوں کو دکھا کر بتایا کہ میں اور یہ سرپرست جنت میں اتنے قریب رہیں گے۔ دونوں انگلیوں کے بیچ کا ذرا فاصلہ رکھا۔