(۱) باورچی خانہ یا غلس خانے کے سنک یا واش بیسن کو چمکدار، صاف کرنے کے لیے اسے مکمل طور پر ٹشو پیپر سے ڈھانپ دیں، اس پر کچھ بوندیں پانی ڈال کر ایک چمچ بیلچنگ پاؤڈر ڈال کر آدھا گھنٹہ کے لیے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد انھیں ٹشو پیپر سے واش بیسن کو رگڑیں۔ بیسن یا سنک چمک اٹھے گا۔
(۲) کچن کاؤنٹر پر لگے زنگ کے داغ مٹانے کے لیے اسے لیموں کے رس سے صاف کریں۔ داغ دھبے دور ہوجائیں گے۔
(۳) ہاتھو ںسے پیاز یا لہسن کی بو دور کرنے کے لیے گیلے ہاتھوں پر نمک ملیں اور پھر گرم پانی اور صابن سے انھیں دھولیں، بو ختم ہوجائے گی۔
(۴) کچن اسفنج سے میل اور چکنائی دور کرنے کے لیے اسے رات بھر کے لیے بیکنگ سوڈا یا نمک ملے پانی میں بھگودیں اور صبح اچھی طرح دھولیں۔
(۵) چائنا پلیٹس کو محفوظ رکھنے کے لیے ان کے درمیان پیپر پلیٹس رکھ دیں۔
(۶) نمک دانی میں موجود ٹیبل سالٹ کو نمی سے محفوظ رکھنے کے لیے اس میں چند دانے چاول کے ڈال دیں۔
(۷) لیموں کا رس نکالنے سے پہلے انھیں پندر منٹ کے لیے گرم پانی میں بھگودیا جائے تو رس دگنی مقدار میں نکلتا ہے۔
(۸) پیاز کاٹنے سے پہلے اسے پانچ منٹ کے لیے فریزر میں رکھ دیا جائے یا ٹھنڈے پانی میں بھگودیا جائے تو آنکھوں میں آنسو نہیں آئیں گے۔
(۹) سوئی میں آسانی کے ساتھ دھاگہ ڈالنے کے لیے دھاگے پر ہلکا سا موم لگادیں یا اس پر ذرا سا ہیئر اسپرے کردیں۔
——