ملائی کوفتے
قیمہ: ایک کلو
پیاز : آدھا کلو(باریک کٹی ہوئی)
نمک : حسب ضرورت
ملائی: تین کھانے کے چمچ
چنے: بھنے ہوئے ایک کھانے کا چمچ
ہرا دھنیا: آدھی گڈی
خشخاش: ایک چائے کا چمچ
پسا گرم مصالحہ: ایک چائے کا چمچ
گریوی کے لیے
پیاز: دو عدد (سلائس کی شکل میں کاٹ لیں)
دہی: آدھا کپ
لال مرچ: پسی ہوئی دوکھانے کے چمچ
دھنیا: پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
ہلدی : ( پسی ہوئی) آدھا چائے کا چمچ
ادرک لہسن: ( پیسٹ ایک کھانے کا چمچ)
نمک: حسب ذائقہ
تیل: حسب ضرورت
ترکیب: سب سے پہلے مشین کا قیمہ ، آدھی پیاز ، ہری مرچیں، ہرا دھنیا ، گرم مصالحہ ، خشخاش ، بھنے ہوئے چنے اور نمک ڈال کر باریک پیس لیں۔ اسے کھلے منہ کے پیالے میں نکال کر ملائی ڈال کر ملائیں پھر اس کے چھوٹے بڑے جیسے چاہے کوفتے بنائیں۔ ایک دیگچی میں تیل گرم کریں اس میں بچی ہوئی پیاز ڈال کر سنہری تل لیں۔ اسے پلیٹ میں نکال کر دہی کے ساتھ مشین میں پیس لیں۔ تیل میں دہی اور پیاز کا آمیزہ ڈال کر پانچ منٹ تک پکائیں۔ پھر ا س میں لال مرچ ، دھنیا ، ہلدی ، ادرک ، لہسن کا پیسٹ اور نمک ڈال کر بھون لیں۔ اب اس میں کوفتے شامل کر کے دم پر رکھ دیں۔ نان یا چپاتی کے ساتھ کھائیں۔
ثابت مصالحے کا گوشت
گوشت: 500 گرام
دہی: 100گرام
پسا ہوا دھنیا: 20 گرام
دار چینی: ایک چھوٹا ٹکڑا
سرخ مرچ: 10 گرام
لونگ: 3عدد
گھی: 100 گرام
پیاز: 100گرام
لہسن: 6جوئے
بڑی الائچی: ایک عدد
نمک: حسب ذائقہ
سیاہ مرچ: 8دانے
ترکیب: سب سے پہلے گوشت کو اچھی طرح دھو لیں، اسے نمک ، پسا ہوا لہسن اور سرخ مرچیں لگا کر رکھ دیں۔ ایک دیگچی میں گھی گرم کریں۔ کتری ہوئی پیاز اور لہسن کو گھی میں ڈالیں اور سرخ ہونے سے پہلے نکال لیں۔ اس کے بعد ٹماٹر ڈالیں اور پانی خشک ہونے پر گوشت ڈال کر فرائی کریں۔ بعد ازاں تمام مصالحے اور ادرک وغیرہ ڈال کر بھوننا شرع کر دیں۔ اس کے بعد تقریباً تین پائو پانی ڈال کر اسے دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔ جب گوشت آدھا گل چکا ہو تو اس میں دہی شامل کر دیں۔ دہی کا پانی خشک ہونے پر بھونیں اور من پسند سلاد کے ساتھ پیش کریں۔
آلو سویا کوفتے
آلو: آدھا کلو
تازہ سویا: آدھی پیالی
نمک: حسب ذائقہ
ادرک لہسن: پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
پیاز: ایک عدد
ٹماٹر: ایک عدد
بیسن: آدھی پیالی
ڈبل روٹی: سلائسز تین عدد
کالی مرچ: پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
لال مرچ: پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
ثابت دھنیا: ایک چائے کا چمچ
سفید زیرہ: ایک چائے کا چمچ
دہی: آدھی پیالی
ہرا دھنیا: آدھی گٹھی
ڈبل روٹی: چورا حسب ضرورت
انڈے: دو عدد
کوکنگ آئل: حسب ضرورت
تیاری کا وقت: بیس سے پچیس منٹ
پکانے کا وقت: پندرہ سے بیس منٹ
افراد: چا ر سے پانچ کے لیے
ترکیب:
آلوئوں کو ابال کر چھیل لیں اور کانٹے کی مدد سے میش کر لیں۔ سویا اور ہرا دھنیا باریک کاٹ کر رکھ لیں۔
سویا کو آلوئوں میں ملا ئیں اور ساتھ ہی نمک ، کالی مرچ ، ڈبل روٹی کے سلائس اور بیسن ڈال کر ملائیں اور اس کے چھوٹے چھوٹے کوفتے بنا لیں
کڑاہی میں کوکنک آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور ان کو فتوں کو پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈبو کر ڈبل روٹی کے چورے میں رول کرتے ہوئے سنہرے فرائی کر لیں۔
جب ٹماٹر گلنے پر آ جائے تو اس میں نمک ، لال مرچ ، موٹا کٹا ہوا دھنیا اور زیرہ ڈالیں اور پھینٹی ہوئی دہی ڈال کر بھونیں۔
تیل علیحدہ ہونے پر احتیاط سے فرائی کیے ہوئے کوفتے ڈال کر دم پر رکھ دیں۔
چائنیز کریم سوپ
چکن کی یخنی: تین سے چار پیالی
نمک: حسب ذائقہ
پیاز: ایک عدد
شملہ مرچ: دو کھانے کے چمچ
گاجر: ایک عدد
فریش کریم: آدھی پیالی
سفید مرچ : ایک چائے کا چمچ
چلی ساس: دو کھانے کے چمچ
میدہ: دو کھانے کے چمچ
مارجرین یا مکھن: دو کھانے کے چمچ
ترکیب:شملہ مرچ ، گاجر اور پیاز کو باریک چوپ کرلیں,پین میں مارجرین یا مکھن ڈال کراس میں چوپ کی ہوئی سبزیاں ڈال کر ہلکی سی فرائی کریں۔پھر اس میں میدہ ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ خوشبو آنے لگے۔اس میں چمچ چلاتے ہوئے یخنی شامل کریں اور حسب پسند گاڑھا ہونے تک پکائیں( خیال رہے کہ چلی ساس اور کریم ڈالنے سے سوپ پتلا ہو جائے گا تو اسے معمول سے زیادہ گاڑھا رکھیں
پریزنٹیشن:خوبصورت سے پیالے میں نکال کر اوپر سے پھینٹی ہوئی کریم ڈال کر گرم گرم پیش کریں۔