لذیذ پکوان

ماخوذ

چکن اسٹک

ضروری اشیاء

چکن (سینہ کا حصہ): دو عدد

(دو انچ کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں)

چلی سوس : ڈیڑھ چائے کا چمچہ

رائی پوڈر : ایک چائے کا چمچہ

اجینو موتو : ڈیڑھ چائے کا چمچہ

نمک : ایک چائے کا چمچہ

ٹماٹر کیچپ : ایک کھانے کا چمچہ

تیل : دو کھانے کے چمچے

چلی سوس : ایک کھانے کا چمچہ اور باربی کیواسٹکس

ترکیب:

چکن کے ٹکڑوں کو چوکور شیپ میں کاٹ لیں۔ تمام مصالحوں کے ساتھ میری نیٹ کرکے پندرہ منٹ تک کے لیے رکھ دیں:

اب ایک باربی کیو اسٹک لیں اور ٹکڑوں کو اس میں پرو دیں اور ایک اوون میں بیس منٹ تک بیک کریں۔ سائیڈیں پلٹتی رہیں۔ گھی یا آئل سے برش کرلیں۔ پیاز کے لچھوں اور ٹماٹروں کے ساتھ گارنش کرلیں۔

کریمی چیز سلاد

ضروری اشیاء:

پنیر : ایک کپ

(چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں)

مایونیز : دو کھانے کے چمچے

سلاد کے پتے : ڈیڑھ گڈی (کاٹ لیں)

ٹماٹر : دو عدد (کاٹ لیں)

پودینہ پوڈر : ایک چائے کا چمچہ

نمک : حسب ذائقہ

تازہ پسی ہوئی کالی مرچ: حسب ذائقہ

ترکیب:

پنیر، ٹماٹر، مایونیز، پودینہ پوڈر، نمک اور کالی مرچ کو کمبائن کرلیں۔ سلاد کے ایک باؤل پر سلاد کے پتوں کو ترتیب سے سجا دیں۔

سلاد مکسچر کو اس پر رکھ دیں اور ٹھنڈا سرو کریں۔

کھٹی میٹھی بھنڈی

ضروری اشیاء

بھنڈی : دو سو گرام

پیاز درمیانہ سائز: دو سے تین عدد (کاٹ لیں)

خشک لال مرچ : دو عدد

تیل : ڈیڑھ سے دو کھانے کا چمچہ

نمک : حسب ذائقہ

ہلدی پسی ہوئی : ڈیڑھ چائے کا چمچہ

میتھی دانہ : ڈیڑھ چائے کا چمچہ

ثابت دھنیا : ایک چائے کا چمچہ

املی کا گودا : ایک لیموں کی برابر مقدار میں

پیپر کارن : چار سے پانچ

براؤن شکر : تھوڑی سی

رائی کے دانے : ڈیڑھ چائے کے چمچے

کری پتہ : چند پتے

ترکیب:

بھنڈیوں کو دھوکر خشک کرلیں۔ پھر ان کے ایک انچ کے ٹکڑے کاٹ لیں، انہیں ایک چائے کا چمچہ تیل میں پانچ سے چھ منٹ تک فرائی کریں۔ نمک اور ہلدی ملا دیں۔ چند قطرے تیل میں ثابت دھنیا، میتھی دانہ، سرخ مرچ اور پیپر کارن کو فرائی کرلیں۔ تمام مصالحوں کو پیاز کے ساتھ گرائنڈ کر کے ایک پیسٹ بنالیں۔ اس پیسٹ کو پکی ہوئی بھنڈیوں میں ملا دیں۔ دس منٹ تک ابال آنے سے قبل کی حالت میں پکنے دیں۔ جب یہ ابلنے لگے تو اس میں املی کا گودا اور براؤن شکر ملا دیں۔ رائی کے دانے اور کری پتہ فرائی کرلیں اور اسی مکسچر میں ملا دیں۔

پالک پنیر

ضروری اشیاء:

پنیر : ۲۵۰ گرام (کیوب بنا کر گولڈن ہونے تک ڈیب فرائی کرلیں)۔

پالک : تین گڈی

گھی : ڈیڑھ کھانے کا چمچہ

زیرہ : ایک چائے کا چمچہ

پیاز : دو عدد (چوب کرلیں)

لہسن، ادرک پیسٹ: ایک چائے کا چمچہ

ہری مرچیں : ایک چائے کا چمچہ (چوب کی ہوئی)

سرخ مرچ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچہ

دھنیا پاؤڈر : ایک چائے کا چمچہ

ٹماٹوپیوری : چار کھانے کے چمچے

نمک : حسب ذائقہ

گرم مصالحہ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچہ

ملائی : ایک کھانے کا چمچہ

قصوری میتھی: ایک چوتھائی چائے کا چمچہ

ترکیب:ایک کڑاہی میں گھی گرم کریں اور اس میں زیرہ ڈال کر کڑکڑائیں اب اس میں پیاز، ہری مرچیں ڈال کر بھون لیں۔ جب سنہری ہوجائے تو اس میں لہسن، ادرک پیسٹ ڈال کر مزید تین منٹ کے لیے بھونیں، اب اس میں سرخ مرچ پاؤڈر اور دھنیا پاؤڈر شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس میں ٹماٹو پیوری ڈال کر پانچ چھ منٹ کے لیے درمیانی آنچ پر پکائیں،اس کے بعد اس میں پنیر کے کیوب ڈال کر ہلکی آنچ پر مزید تین منٹ ڈھک کر پکائیں، اس کے بعد اس میں پالک، نمک شامل کر کے دس بارہ منٹ کے لیے درمیانی آنچ پر پکائیں۔ اس کے بعد ملائی، گرم مصالحہ پاؤڈر، قصوری میتھی شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں، اب آنچ ہلکی کر کے ڈھک کر دو منٹ مزید پکائیں۔ اس کے بعد سرونگ ڈش میں نکالیں اور گارنش کر کے گرم گرم روٹیوں یا چاول کے ساتھ پیش کریں۔

ویجی ٹیبلز ودھ چیز

ضروری اشیاء:

بے بی سوئیٹ کارن : ۱۰۰ گرام

گاجر : ۲۲۵ گرام

ہری پیاز : چار عدد

ہری پھلیاں : ۱۰۰ گرام

ڈپ تیار کرنے کے لیے:

ڈبل روٹی کے سلائس: دو عدد(کنارے علیحدہ کرلیں)

پنیر : ۷۵ گرام (کدوکش کرلیں)

بادام : پچاس گرام (چھیل کر بھون لیں)

کاجو : پچاس گرام

دہی : آدھا کپ

تیل : چھ کھانے کے چمچ

لیموں : آدھا (رس نکال لیں)

نمک اور سرخ مرچ پاؤڈر: حسب ذائقہ

ترکیب: بے بی سوئیٹ کارن اور ہری پھلیوں کو نمک ملے پانی میں ڈال کر تین چار منٹ کے لیے ابال لیں، اور چھان کر ایک طرف رکھ دیں۔ گاجر کو چھیل لیں۔ ہری پیاز کا ہرا حصہ چوب کرلیں۔ ڈبل روٹی کے سلائس کو ایک پیالے میں رکھیں اور اس میں دو گلاس پانی ڈال کر بھگو دیں۔ ایک فوڈ پروسیسر میں بادام، کاجو اور پنیر ڈال کر بلینڈ کرلیں۔ بھیگتے ہوئے ڈبل روٹی کے سلائسز کو پانی میں سے نکال کر نچوڑ لیں اور آمیزے میں شامل کرلیں۔ ساتھ دہی تیل اور لیموں کا رس بھی ڈال کر بلینڈ کر کے گاڑھی سوس تیار کرلیں۔ آخر میں نمک اور سرخ مرچ پاؤڈر ڈال کر مکس کرلیں اور آدھا گھنٹے کے لیے ٹھنڈا کرلیں۔

ایک پلیٹ میں ترتیب سے گاجر، بے بی سوئیٹ کارن، ہری پھلیاں سجا لیں اور ایک پیالے میں سوس ڈال کر اوپر ہری پیاز کے ہرے حصے سے گارنش کر کے سرو کریں۔

کھڑے مسالے کا گوشت

اجزاء:

گوشت : آدھا سیر

پیاز : آدھا سیر

ثابت لال مرچیں: آٹھ عدد

ہری مرچیں: چھ عدد

لہسن : چھ جوئے

پسا ہوا دھنیا: ایک چائے کا چمچ

زیرہ: ایک چٹکی

کالی مرچیں : آٹھ دانے

ادرک : کتری ہوئی ایک چائے کا چمچ

لہسن : پسا ہوا ایک چائے کا چمچ

بڑی الائچی : ایک عدد

لونگیں : چار عدد

دار چینی: ذرا سا ٹکڑا

دہی : ایک پیالی

سوکھے آلو بخارے: چار عدد

کوکنگ آئل: ڈیڑھ پاؤ۔

ترکیب: دہی کو پھینٹ لیں اس میں نمک چھ لال مرچیں، لہسن (پسا ہوا) دھنیا اور تمام گرم مسالہ ڈال دیں پھر گوشت ڈال کر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ دوسری دیگچی میں کوکنگ آئل کڑکڑائیں۔ اس میں ذرا سا پسا زیرہ ادرک اور دو عدد لال مرچیں ڈال کر تل لیں۔ پھر دہی سمیت گوشت اس میں ڈال دیں اور تل لیں اس کے بعد اس میں ایک پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ آلو بخارے بھی ڈال دیں جب پانی خشک ہوجائے اور گوشت گل جائے تو اچھی طرح بھون لیں آئل اوپر آجائے اور گوشت گل جائے تو اتار لیں۔

دکنی پسندے

اجزا:

بڑا گوشت پسندوں کی طرح : ایک کلو

پسی ہوئی سرخ مرچ: دو چمچ

گرم مسالہ: ایک پاؤ

پیاز : ایک پاؤ

جائفل جوتری: آدھا کھانے کا چمچ

لہسن ادرک: پسا ہوا چار چائے کے چمچ

تل کھوپرا : تین چائے کے چمچ

ہرا دھنیا : ایک گٹھی

ہری مرچ: چھ عدد

دہی: ایک پاؤ

الائچی لونگ: چار چار عدد

نمک : حسب ذائقہ

کوکنگ آئل: دو پیالی

ترکیب:سب مسالے پیس کر پسندوں میں ملا کر چار گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ کوکنگ آئل گرم کر کے الائچی اور لونگ براؤن کرلیں اور پھر اس میں پسندے ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ گل جائیں تو بھون لیں۔ تیار ہیں لیموں کی پیاز یا تنوری نان کے ساتھ کھائیں۔

مچھلی پلاؤ

اجزاء

مچھلی (راہو) آدھا سیر

گھی : (ایک پاؤ)

ادرک : آدھی چھٹانگ

چاول: آدھا سیر

زیرہ سفید: ایک چٹکی

کالی مرچ : آٹھ دانے

بڑی الائچی : ایک عدد

پیاز: دو گٹھا

سوکھا دھنیا: چائے کا آدھا چمچ

سیاہ زیرہ : ایک چٹکی

نمک لال مرچ: حسب ذائقہ

لہسن : بارہ جوئے

لونگ : دو عدد

دار چینی: چھوٹا ساٹکڑا

ترکیب:

بغیر کانٹے کے مچھلی کے ٹکڑے درمیان سے کٹوائیں۔ اور ان پر نمک لگا کر گھنٹے بھر کے لیے رکھ دیں۔

پھر بیسن کے ساتھ ٹکڑوں کو د ھولیں۔ پھر تمام مسالوں کو تھوڑا تھوڑا لے کر پیس لیں اور تھوڑا سا سرکہ ملا کر اس کی لئی بنالیں۔ اور اسے مچھلی کے ٹکڑوں پر لیپ کریں اور دو گھنٹوں کے لیے رکھ دیں۔

پھر فرائنگ پین میں گھی میں تل لیں۔

پھر دیگچی میں گھی ڈال کر پیاز کو بادامی رنگ تک تل لیں اور اس میں ایک سیر پانی ڈال دیں۔

پانی ڈالنے سے پہلے باقی کے تھوڑے سے مسالے ڈال کر بھون لیں۔ـ

اب پانی میں بھگوئے ہوئے چاول ڈال دیں، چاول گل جائے اور پانی خشک ہوجائے تو مچھلی کے ٹکڑے، مصالحہ اور گھی ڈال دیں اور پندرہ منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔ پندرہ منٹ بعد مچھلی پلاؤ تیار ہوجائے گا۔

مچھلی کے کوفتے

اجزاء:

مچھلی سرمئی یا کوئی بھی بغیر کانٹوں کے قیمہ کی ہوئی:

ایک کلو گرام

پیاز : تین عدد درمیانی باریک کئی ہوئی

سبز دھنیا: ایک پیالی باریک کٹا ہوا

ہری مرچ: چھ عدد باریک کٹی ہوئی

لہسن کا پیسٹ: دو چائے کے چمچ

ادرک پسی ہوئی: ایک چائے کا چمچ

پسا ہوا دھنیا: تین چائے کا چمچ

پسا ہوا سفید زیرہ: دو چائے کے چمچ

چینی کوٹی ہوئی : تین عدد درمیانے سائز کی دار

میتھی دانہ: دو چائے کے چمچ کوٹا ہوا

درمیانے ٹماٹر: چار عدد چھلکا اتار کر باریک

کاٹے ہوئے

سرخ مرچ: دو چائے کے چمچ پسی ہوئی

کوکنگ آئل : تلنے کے لیے۔

ترکیب:

مچھلی کو دھوکر ایک دیگچی میں دو کپ پانی ڈال کر ابالیں، مچھلی نرم ہونے پر اسے چولھے پر سے اتار لیں۔ باقی بچا ہوا پانی پھینکیں نہیں۔ مچھلی کو بلینڈ کر کے اس میں تمام مسالے اچھی طرح ملا لیں اور درمیانہ سائز کی گولیاں بنا کر تیس منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ کڑاہی میں آئل ایک کپ ڈال کر کوفتے تل لیں۔ ایک دیگچی میں آئل دال کر ایک عدد کٹی ہوئی پیاز سنہری کرلیں اب اس میں سرخ مرچ پسی، دھنیا پسا، میتھی دانہ، کٹا ہوا ادرک لہسن کا پیسٹ اور ٹماٹر ڈال کر بھونیں۔ جب مسالہ آئل چھوڑے دے تو باقی بچا ہوا پانی ڈال کر ابال آنے پر کوفتے دم پر رکھ دیں۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں