غزل

ڈاکٹر تابش مہدی، نئی دہلی

خطا میں نے کوئی بھاری نہیں کی

امیرِ شہر سے یاری نہیں کی

مرے عیبوں کو گنوایا تو سب نے

کسی نے میری غم خواری نہیں کی

مرے شعروں میں کیا تاثیر ہوتی

کبھی میں نے ادا کاری نہیں کی

کسی منصب، کسی عہدے کی خاطر

کوئی تدبیر بازاری نہیں کی

بس اتنی بات پر دنیا خفا ہے

کہ میں نے تجھ سے غدّاری نہیں کی

غزل بہ آواز شاعر ڈاکٹر تابش مہدی

مزید غزلیں

https://hijabislami.in/7659/

https://hijabislami.in/7654/

https://hijabislami.in/7400/

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں