عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ، مَا ضَرَبَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ﷺ شَیْئاً قَطُّ بِیَدِہٖ وَلَا اِمْـرَئَ ۃً وَلَا خَادِماً إِلَّا اَنْ یُجَاہِدَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ، وَمَا نِیْلَ مِنْہُ شَیٌٔ فَیَنْتَقِمَ مِنْ صَاحِبِہٖ اِلَّا اَنْ یُنْتَہَکَ شَیٌ مِنْ مَحَارِمِ اللّٰہِ فَیَنْتَقِمُ لِلّٰہِ تَعَالیٰ۔
(مسلم)
ترجمہ:
’’حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں، رسول اللہ ﷺ نے کبھی کسی کو اپنے ہاتھ سے نہیں مارا، نہ کسی بیوی کو، نہ کسی خادم کو، نہ کسی اور کو، البتہ خدا کی راہ میں جہاد کرتے ہوئے دین کے دشمنوں کو ضرور مارا ہے، اور آپﷺ کو کبھی کوئی ذاتی تکلیف پہنچائی گئی ہو اور آپؐ نے بدلہ لیا ہو ایسا کبھی نہیں ہوا البتہ جب کوئی شخص خدا کے احکام کو توڑتا تو اس سے آپؐ، خدا کی خاطر، ضرور بدلہ لیتے۔‘‘ (یعنی سزا دیتے)