کام کی باتیں

۱- اگر آپ کے چہرے پر مہاسے یا جھائیاں ہوں تو پھٹکری کا چکنا ٹکڑا لیں اور روزانہ صبح کو پانی سے چہرہ بھگو کر پھٹکری کا ٹکڑا آہستہ آہستہ رگڑیں۔ جب پانی خشک ہوجائے تو پندرہ بیس منٹ بعد کسی اچھے صابن سے چہرہ دھو ڈالیں۔ دو ہفتوں کے بعد آپ چہرے میں نمایاں فرق محسوس کریں گے۔

۲- اگر آپ کے دانتوں کا رنگ پیلا ہے تو ٹوتھ برش سے تھوڑا سا لیموں کا عرق دانتوں پر لگائیے۔ دانت چمک جائیں گے۔

۳- اگر آپ کے ہونٹ پھٹے ہوئے ہوں تو رات کو سوتے وقت کچا دودھ یا موٹی بالائی لگائیں۔ آپ کے ہونٹ گلابی بن جائیں گے۔

۴- خشخاش کا تیل کنپٹی پر ملنے سے رات کو اچھی نیند آتی ہے۔

۵- اگر ہر شب سونے سے پہلے بالوں میں کنگھی کرنے کی عادت ڈال لیں تو اس سے بال لمبے اور چمکدار ہوتے ہیں۔

۶- غم و غصہ زیادہ کرنے سے ہاضمہ خراب ہوجاتا ہے۔

۷- زیادہ ہنسنے سے صحت عمدہ ہوتی ہے۔

۸- املی کے گودے کو پانی میں بھگو کر سخت ہاتھوں میں ملنے سے ہاتھ نرم ہوجاتے ہیں۔

ساجدہ پروین

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146