حی علی الفلاح

عبدالغفار صدیقی، نور پور

کامیابی، کامیابی، صرف کامیابی۔ دنیا کا ہر انسان اس کی طرف دوڑتا ہے۔ ہر دل میں کامیابی کی خواہش پیدا ہوتی اور پرورش پاتی ہے۔ اس کو حاصل کرنے کے لیے وہ نہ معلوم کتنے پاپڑ بیلتا ہے اور نہ جانے کیا کیا الٹے سیدھے کام کرتا ہے۔ لیکن جب اسے کامیابی کی طرف بلایا جاتا ہے، اور ایک بار نہیں بلکہ دن میں پانچ بار وقفہ وقفہ سے پکارا جاتا ہے، ہر بار دو دو دفعہ صدا دی جاتی ہے۔ لاؤڈ سپیکر سے آواز لگائی جاتی ہے، ’’آؤ کامیابی کی طرف‘‘ توکتنے ہی انسان سنتے ہیں اور سن کر اَن سنا کردیتے ہیں۔

کون پکارتا ہے۔ خدا کے حکم سے رسولؐ کے طریقہ پر موذن پکارتا ہے۔ موذن تو صرف ذریعہ ہے حقیقت میں خدا پکاررہا ہے۔ پھر بھی کیا کامیابی میں شک ہے۔ نہیں نہیں نعوذ باللہ خدا کی پکار میں کیا شک؟ کیا شک و شبہ کرکے ایمان غارت کرنا ہے۔ صد فی صد کامیابی پھر بھی کان بہرے ہوگئے۔ قدم کامیابی کی آواز پر لبیک کیوں نہیں کہہ رہے ہیں۔ باپ، استاد، یار دوست، بیوی بچوں کے کہنے پر یقین رکھتا ہے مگر خدا کی صدا پر یقین نہیں رکھتا جبکہ وہ کہتا ہے :

’’جس نے نیک عمل کیا اور ہو وہ مومن تو ہم اس کی دنیاوی زندگی بھی پاکیزہ گزروائیں گے۔‘‘

کامیابی کی پکار پر لبیک نہ کہنے کا مطلب جانتے ہو کیا ہے؟

صد فی صد ناکامی!

خدا کامیابی کی طرف بلا رہا ہے اور تم مخالف سمت میں جارہے ہو اور پھر بھی کامیابی کی تمنا پال رہے ہو۔

افسوس ہے تمہاری عقل پر۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146