مولی کے پتے کچل کر اس کا پانی نکال لیں اور اس پانی کے برابر تل کا تیل لے کر کسی برتن میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں، جب پانی جل جائے تو چولہا بند کردیں، ٹھنڈا ہونے پر اس کو چھان کر شیشی میں محفوظ کرلیں، جب بھی درد ہو تھوڑا سا تیل چمچے میں نکال کر ماچس کی تلی سے ہلکا سا گرم کرلیں اور کان میں ڈال کر روئی لگادیں، چند دفعہ کے استعمال سے انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔
طاقت ور بننے کا قدرتی نسخہ
مغز بادام، مغز اخروٹ، چرونجی،مغز بنولہ، کھوپرا، سنگھاڑا، سب ۵۰ ۵۰ گرام لے لیں اور ان کو گرائنڈر میں باریک پیش کر برنی میں محفوظ رکھیں۔ صبح نہار منہ ایک چائے کا چمچہ بھر کر ایک کپ دودھ میں گھول کر اللہ شافی اللہ کافی کہتے ہوئے نوش فرمائیں۔ چھوٹے بڑے سب ہی افراد یہ قدرتی اجزاء پر مشتمل نسخہ استعمال کرسکتے ہیں۔
موٹاپے میں کمی
پہلا نسخہ: اجوائن دیسی، کلونجی، میتھی دانہ، ہالون۔ ان سب چیزوں کو ۱۲۵، ۱۲۵ گرام لے کر چھان پھٹک کر صاف کرکے رکھ لیں اور صبح شام نہار منہ ۲ ۲ چائے کے چمچے پانی یا عرق مکو سے پھانک لیا کریں۔
دوسرا نسخہ: لاکھ دانہ، زیرہ سیاہ، اجوائن دیسی، ورنجوش (جسے پہاڑی پودینہ بھی کہتے ہیں) ۱۲۵، ۱۲۵ گرام تمام چاروں دوائیں لے کر گرائنڈر میں پیس کر رکھ لیں۔ صبح، شام نہار منہ ۲، ۲ چائے کے چمچے اس پورڈ کو مسلسل استعمال کریں۔
خدا نے جتنی بھی نعمتیں دی ہیں، ان کا استعمال اس طرح ہو کہ ان کو استعمال کرنے کے بعد اس کا شکر ادا ہو، نہ کہ وہ جسم کے لیے زحمت بنیں۔ دونوں وقت تازہ کھانا استعمال کریں۔ بادی دیر ہضم چیزوں سے پرہیز کریں۔ چہل قدمی کو معمول بنائیں۔ سب سے اچھی ورزش خواتین کے لیے جھاڑو اور پونچھا ہے جو ترک ہوتا جارہا ہے۔
ایڑیوں میں درد
ایڑی میں درد عموماً اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ کے جسم میں یورک ایسڈ بڑھ گیا ہے جس کی طرف آپ کو فوری توجہ دینا ہوگی ورنہ یہ بعد میں بہت سی دوسری بیماریوں کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔ علاج کے نقطہ نگاہ سے کسی پنساری کی دکان سے گوکھرویا (خارخشک) ۲۵۰ گرام خرید کر لائیں اور ان کو صاف کرکے پیس کر رکھ لیں، ۲ چائے کے چمچے پوڈر ایک کپ گرم پانی میں رات کو بھگو کر رکھ دیں صبح اس کا پانی پی لیں، اسی طرح صبح بھگودیں شام اس کا پانی پی لیں یا ایک ایک چائے کا چمچہ پوڈر تازہ پانی سے پھانک لیں صبح شام۔ پرہیز کے طور پر گوشت کا استعمال بالکل نہ کریں۔ پانی کثرت سے استعمال کریں۔