— کوفتوں کو ٹوٹنے سے بچانے کے لیے قیمے میں ایک چمچہ دہی اور ایک چمچہ چاول پیس کر ڈال دیں۔ کوفتے نہیں ٹوٹیں گے۔
— آلو کے چپس خستہ اور کرارے بنانے کے لیے چپس کو نمک ملے پانی میں ایک گھنٹہ ڈال دیں پھر تل لیں۔
— ادرک لہسن کا پیسٹ زیادہ دن تازہ رکھنے کے لیے پیسٹ کو کیوبز میں ڈال کر فریز کرلیں۔
— لیموں استعمال کرنے کے بعد ان کے چھلکے نہ پھینکیں۔ انہیں کہنیوں پر رگڑ کر ملیں۔ یہ عمل روازانہ کریں۔ چند دنوں میں سیاہی ختم ہوجائے گی۔
— باورچی خانے میں عموماً خواتین ایک سنگ مر مر کا تختہ رکھتی ہیں جس پر روٹی بنانے کے علاوہ سبزیاں وغیرہ بھی کاٹی جاتی ہیں۔ سنگ مرمر کی یہ سل اگر میلی ہوجائے تو پانی میں ایمونیا ملاکر اس سے مل کر دھولیں۔ صاف ستھری ہوجائے گی۔
— اگر آپ چاہتی ہیں کہ جوتے کی پالش چمکے تو پالش کرنے سے پہلے تھوڑا سا سرکہ ملا دیں جوتے چمک جائیں گے۔
— دانتوں میں درد ہو تو جس دانت میں درد ہے اس کے نیچے ادرک رکھ دیں۔ درد کم ہوجائے گا۔
— اگر بہت زیادہ پیاز کاٹنا ہو تو پانی کے برتن میں برف ڈال دیں اور اس میں چھلی ہوئی پیاز ڈال کر ٹھنڈی ہونے دیں۔ ٹھنڈی پیاز سے آنسو نہیں بہیں گے۔
— آواز بیٹھ جائے تو گڑ ڈال کر چاول پکائیں۔ رات کو اسے خوب پیٹ بھر کر کھائیں، کچھ دیر بعد گرم پانی کے دو گھونٹ پی لیں۔ ٹھنڈا پانی ہرگز نہ پئیں، دو تین روز ایسا کرنے سے آواز کھل جائے گی اور سریلی ہوجائے گی۔
— سوکھے ہوئے پھول اور پتیوں کو روغن زیتون میں ملا کر رکھنے سے ان کی اصلیت برقرار رہے گی۔
— اگر کسی وجہ سے نیند نہ آرہی ہو تو سرخ ٹماٹر کو کاٹ کر اس پر شکر چھڑک کر کھالیں۔
— بینائی کمزور ہوگئی ہے تو چار بادام، ایک چٹکی سونف سوتے وقت کھانے سے نظر تیز ہوجائے گی۔
— تھرماس میں بدبو پیدا ہوجائے تو ایک پیالی سرکہ ڈال کر تھوڑی دیر ہلائیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں
— اگر پاؤں پر جوتے یا چپلوں کے نشان پڑ گئے ہوں تو موسچرائزنگ کریم میں لیموں ملا کر پیروں پر مساج کیجیے۔