شاہی سوئیوں کا پلاؤ
چاول باسمتی ۵۰۰ گرام، سویاں پاؤ بھر، پیاز ۳ عدد، لہسن ادرک پیسٹ ایک چمچہ، ہری مرچ کٹی ہوئی، زیرا کھڑا ایک چمچہ، چھوٹی الائچی ۴، لونگ ۴، دار چینی ا انچ کا ٹکڑا، مکھن ۲ چائے کا چمچہ، گھی اور نمک اندازے سے، گول مرچ ۱۰ عدد، پودینہ حسب ِ ضرورت۔
ترکیب: چاول کو صاف کرکے پانی میں بھگودیں، گھی گرم کرکے زیرہ ، لونگ الائچی اور دارچینی کا تڑکا دیں اس میں پیاز براؤن کرکے ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر پھر بھونیں اس کے بعد گول مرچ اور پودینہ کی پتی ڈال دیں۔ اب دہی کو متھ کر ملائیں اور بھونیں اب بھیگا ہوا چاول ڈال کر ۳ منٹ تک بھونیں اور صرف ضرورت کے مطابق پانی ڈالی کر چاول پکائیں جب چاول ادھ پکا ہونے کو آئے تو کٹی ہوئی سویاں ڈال دیں۔ چاول ڈھک کرہلکی آگ پر رکھ دیں تیار ہوجائے تو اوپر سے مکھن ڈال کر گرما گرم پیش کریں۔
بیسن کے دانے دار لڈو
اشیاء: ۲ پیالی بیسن، ۲ پیالی شکر کی چاشنی، دو پیالی دیسی گھی، ایک چائے کا چمچہ چھوٹی الائچی پاؤڈر، ایک بڑا چمچہ خربوزے کے بیج۔
ترکیب: کڑاہی میں گھی گرم کریں اب گیس دھیمی کرکے بیسن کو بھون لیں جب بھن جائے گا تو اس میں اچھی خوشبو آنے لگے گی اور بیسن گھی چھوڑ دے گا گرما گرم بیسن میں چاشنی اچھی طرح ملادیں۔ الائچی پاؤڈر اور خربوزے کے بیج ملاکر لڈو باندھ لیں۔
شاہی خوشبری
اشیاء: ایک کلو گھی، میدا آدھا کلو، کھویا ۲۰۰ گرام، شکر آدھا کلو، سوجی ۲۰۰ گرام، کشمش ۵۰ گرام، الائچی چھوٹی ۱۰ دانے، میٹھا سوڈا چٹکی بھر۔
ترکیب: میدے میں سوڈا اور چار چمچہ گھی ڈال کر گوندھ لیں، سوجی کو ۲ بڑے چمچہ گھی ڈا ل کر بھونیں۔ اس کے بعد کھویا اور ۱۰۰ گرام شکر ملاکر سوکھا آمیزہ تیار کریں۔ اب ٹھنڈا ہونے کے بعد اس میں کشمکش، کسا ناریل، الائچی دانہ سب ملادیں اب میدے کی لوئی کو گول گول خول بناکر اس میں ایک ایک چمچہ سوکھے آمیزے کو ڈال کر بند کردیں جب سب لوئی تیار ہوجائیں تو گھی گرم کرکے انھیں ہلکا گلابی تل لیں۔ شکر کی ۲ تار کی چاشنی تیار کرکے اور ٹھنڈی کرکے رکھ لیں تلی ہوئی گولیوں کو چاشنی میں ڈالتے جائیں لیجیے ذائقے دار خوشبری تیار ہیں۔