گرمیوں میں جلد کی حفاظت

مرسلہ: نبیلہ کوثر

موسم گرما کی آمد اور آلودہ فضا میں جلد کو نئی رنگت اور چمک دینے کے لیے تھوڑی سی توجہ اور دیکھ بھال ضروری ہے۔ فطری چیزوں کااستعمال کرکے بھی ہم خوبصورتی حاصل کرسکے ہیں کیونکہ فطرت میں ایک انوکھا خزانہ پنہاں ہے جو ہماری خوبصورتی کو نکھارسکتا ہے۔ تو فطرت سے بھرپور چیزوں کو آزمائیں اور خوبصورتی حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ گرمی کا موسم اپنے ساتھ جلد سے متعلق کئی مشکلیں لے کر آتا ہے اس لیے اگر ان مشکلات سے دور رہنا ہے تو اپنی جلد کی نوعیت کو جان کر آپ اس کے مطابق خوبصورتی نکھارنے والی چیزوں کا استعمال کریں۔

یہ حقیقت ہے کہ عام جلد والوں کواپنی خوبصورتی کو نکھارنے کے لیے کسی خاص اہتمام کی ضرورت نہیں ہوتی، لیکن اپنی فطری خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے تھوڑی سی دیکھ بھال اور احتیاط ضروری ہے۔ چہرے کو چمک دار بنائے رکھنے کے لیے آلو کا رس بہت مفید ثابت ہوتا ہے اسے ہلدی کے ساتھ ملا کر لگانے سے جلد نرم اور چمکدار بن جاتی ہے۔ عرق گلاب اور ابلی چائے کی پتی کے پانی سے اپنے چہرے کو صاف کریں یہ آپ کی جلد کو صحت دینے کے ساتھ ساتھ چہرے کو صاف بھی کرتا ہے۔ عام جلد والوں کو غذا کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔ انھیں کھانے میں پھل، سبزیاں اور دالوں وغیرہ کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے۔

روکھی جلد

روکھی جلد چہرے کو بے جان بناتی ہے۔ موسم گرما میں بے جان اور روکھی جلد سے نجات پانے کے لیے پانی کا استعمال زیادہ کریں۔ جن کی جلد روکھی ہو انہیں ہر دن پندرہ گلاس پانی پینا چاہیے۔ پانی آپ کی جلد کی نمی کو برقرار رکھنے کے ساتھ جھرّیوں کو روکنے میں بھی مدد کرتا ہے اس کے علاوہ رات کو سونے سے قبل اور صبح میں بیدار ہونے کے بعد چہرے پر برف اور کچے دودھ کا استعمال ضرور کریں۔

آئلی جلد

ٓؑاگر آپ کی جلد آئلی ہے تو آپ کا چہرہ چپچپا بن جاتا ہے اس وجہ سے پھوڑے، پھنسی اور مہاسے کی پریشانی اکثر دیکھنے کو ملتی ہے ایسی جلد رکھنے والوں کو چاہیے کہ وہ اپنے چہرے کا خاص خیال رکھیں دن بھر میں تقریباً چار مرتبہ ٹھنڈے پانی سے چہرے کو صاف کریں، اس کے بعد ایلویرا سے بھر پور فیس پیک چہرے پر لگائیں۔ ایلویرا پیک کو پانچ منٹ تک چہرے پر لگائے رکھنے کے بعد گنگنے پانی سے صاف کرلیں۔ رات کو سونے سے پہلے مائلڈ واش بھی چہرے پر لگاسکتی ہیں۔ سنترے کے چھلکے کو دھوپ میں سکھانے کے بعد اس کا پاؤڈر تیار کرلیں پھر اس میں مسور کی دال پیس کر اور کچا دودھ ملا کر چہرے پر لگائیں اسے پندرہ منٹ چہرے پر لگائے رکھنے کے بعد گنگنے پانی سے دھولیں۔ اس پیک کو پابندی کے سات سے دس دن تک چہرے پر لگائیں پھر دیکھئے چہرہ کھل اٹھے گا۔

گھریلو ترکیبیں

٭ آملے کا عرق یا پاؤڈر، تلسی کی پتیاں اور نیم کے پتوں کو پیس کر اس میں چینی ملاکر پینے سے جلد نرم و ملائم بنی رہتی ہے۔ اس جوس کو آپ ٹانک کی طرح صبح میں بھی پی سکتی ہیں۔

٭ بادام، آملا اور ناریل کا پیسٹ تیار کریں اور اس کو چہرے پر لگائیں پانچ منٹ تک پیسٹ کو چہرے پر لگے رہنے کے بعد اس کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

٭ چپچپے چہرے سے چھٹکارا پانے کے لیے مائلڈ کلینر، وٹامن ڈی سے بھر پور جلد کیر اور بادام کا ماسک بھی لگایا جاسکتا ہے۔

٭ گلاب جل اور شکر اسکریبر آپ کے چہرے سے، مردہ مسامات کو باہر نکالنے کے ساتھ اس کو چمک دار بناتا ہے۔

٭ لیمو، سیب اور سنترے کے پلپ کو پیس کر چہرے پر لگانے سے جلد صحت مند اور خوبصورت رہتی یا بنتی ہے۔

٭ ٹینگ کی پریشانی سے نجات پانے کے لیے ہلدی میں کچا دودھ یا دہی ملا کر پیسٹ تیار کریں اسے آدھے گھنٹے تک چہرے پر لگائیں رکھیں اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں اس سے آپ کا چہرہ پُر رونق ہوجائے گا اور آپ تروتازہ محسوس کریں گی۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146