ماحول کو بہتر بنائیں

ایلیا مسرور

دوستو! اس مہینے ہم اپنے ماحول کو صاف ستھرا بناتے ہیں۔ یہ کام اتنا بھی مشکل نہیں جتنا نظر آتا ہے۔ ہم لوگ روزانہ لاتعداد کچرا پھینکتے اور اکٹھا کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارا ماحول بری طرح متاثر ہورہا ہے۔ اگر ہم کچرا کرنے کی کوشش کریں تو چند ہی دن میں اپنے ارد گرد واضح فرق محسوس کرسکتے ہیں۔ کچرا، جو کہ ہمارے قدرتی ذرائع کو روشنی کی رفتار سے کھارہا ہے، اگر غور کریں تو پیسے کا بھی بھرپور ضیاع ہے۔

چند ترکیب ہمیں کچرے کی پیداوار کم کرنے میں مدد دے سکتی ہیں:

٭ جب بھی آپ بازار جائیں تو اپنے امی یا ابو سے نئے کھلونوں کی خواہش نہ کریں۔ اگر پرانے کھلونے استعمال ہوسکتے ہیں تو نئے لے کر گھر کے سامان میں بلاوجہ اضافہ نہ کریں۔

٭ جب آپ کسی دکان میں جائیں تو پلاسٹک کے لفافے سے گریز کریں۔ آج کل ان لفافوں کا استعمال اتنا عام ہوگیا ہے کہ لوگ یہ بھول گئے ہیں کہ ان سے ماحول کی آلودگی میں بے انتہا اضافہ ہوتا ہے۔

٭ کوشش کریں کہ اپنے پڑھنے کے لیے نوٹس کمپیوٹر پر بنائیں۔ اس سے آپ صرف اتنا پیپر استعمال کریں گے جتنا درکار ہے۔

٭ اگر ہاتھ سے لکھ رہے ہیں تو پرچہ کے دونوں طرف لکھائی کریں۔

٭ جو کاپی آپ استعمال کرچکے ہیں اسے پھینکنے سے پہلے دیکھ لیں کہ کون کون سے صفحوں میں جگہ خالی ہے۔ پیپر کے خالی حصوں کو تمیز سے قینچی سے کاٹیں اور ان سب کو ایک جگہ اسٹیپل کرلیں۔ جب آپ کی امی کو سودا لکھ کر منگوانا ہوگا تو ان کے لیے آسانی ہوگی۔

٭ ڈسپوزیبل چیزوں کے استعمال سے گریز کریں۔ کاغذی پلیٹ اور پلاسٹک کے کپ ماحول کو گندا بناتے ہیں۔ ہمیشہ اصل (original) چیز کا استعمال کریں۔

٭ نہانے میں شاور لیتے وقت اسے تیز رکھیں۔ بہت ہلکا شاور لینے اور دیر تک کھڑے رہنے سے پانی ضائع ہوتا ہے۔

٭ اگرآپ کو قریب میں ہی کہیں جانا ہے تو گاڑی یا موٹر سائیکل کے بجائے پیدل جائیں۔ گاڑی کا دھواں ماحول کو بہت آلودہ بناتا ہے۔

٭ جب بھی کمرے سے باہر جائیں تو لائٹیں اور پنکھے بند کرنا نہ بھولیں۔ جب آپ کمپیوٹر، ٹی وی یاڈی وی ڈی پلیئر سے فارغ ہوجائیں تو اس کا سوئچ نکالنا نہ بھولیں، کیونکہ چیزیں بند ہونے کے باوجود اگر تار لگی ہو تو بجلی خرچ ہوتی رہتی ہے۔

٭ ضروری نہیں کہ جو نیا فیشن آیا ہے آپ اس کے مطابق کپڑے بنائیں۔ اس سے آپ کے پرانے کپڑے ضائع ہوتے ہیں اور فضول خرچ الگ بڑھتا ہے۔
٭ اگر کوئی چیز استعمال ہوسکتی ہے تو اسے نہ پھینکیں، بلکہ کسی ایسے شخص کو دے دیں جسے اس کی ضرورت ہو۔
٭ صبح جلدی اٹھنے کی عادت ڈالیں تاکہ سورج کی روشنی کا پورا استعمال کرسکیں۔ رات کو دیر تک جاگنے سے بجلی خرچ ہوتی ہے۔
٭ کوئی چیز آدھی استعمال کرکے نہ پھینکیں۔
یاد رکھیں ان چھوٹی چھوٹی چیزوں سے اگر آپ اپنے ماحول کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے تو یہ وقت کا ضیاع نہ ہوگا۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146