سردی میں مچھلی کے پکوان

ماخوذ

امرتسری فش
اشیاء: بغیر کانٹے کی مچھلی (سرمئی ہوتو بہتر ہے) ۶۰۰ گرام، بیسن ایک کپ، جوکا سرکہ نصف کپ، دہی نصف کپ، نمک حسب ذائقہ، انڈا ایک عدد، لیموں کارس ایک کھانے کاچمچہ، اجوائن ایک چائے کاچمچہ، لال مرچ (پسی ہوئی) ایک کھانے کاچمچہ، تیل فرائی کرنے کے لیے ، ادرک (پساہوا) دو کھانے کے چمچے، چاٹ مسالہ دو چائے کے چمچے، لہسن (پساہوا) دو کھانے کے چمچے، لیموں کے ٹکڑے چھ تا آٹھ عدد۔
ترکیب: مچھلی صاف کرکے دھولیں اور ڈیڑھ ڈیڑھ انچ کے ٹکڑے کرلیں۔ سرکہ میں بیس منٹ تک ڈبودیں۔ پھر سرکہ سے نکالیں اورمچھلی کو خشک کرکے پھیلادیں۔ بیسن، دہی، انڈا، اجوائن، نمک، لیموں کارس، لال مرچ (پسی ہوئی)، ادرک اور لہسن کے پیسٹ کا آمیزہ بنائیں۔ مچھلی کو اس آمیزہ میں تقریباً بیس منٹ تک رکھیں۔ ایک کڑہائی میں تیل گرم کریں اور مچھلی کو ڈیپ فرائی کریں، یہاں تک کہ اس کارنگ بھورا اورخستہ ہوجائے۔ چاٹ مسالہ اور لیموں کارس چھڑک کر گرم گرم پیش کریں۔ (نوٹ) جو کے سرکے کی جگہ سادہ سرکہ بھی استعمال کیاجاسکتا ہے۔
ڈوئی ماچھ
اشیاء: دریائی مچھلی ۶۰۰ گرام، دہی ایک کپ، پیاز دو عدد (چھوٹے سائزکے) ہری مرچیں تین عدد، نمک حسب ذائقہ، گھی دو کھانے کے چمچے، تیزپات کے پتّے دو عدد، لونگ۴ تا ۶ عدد، چھوٹی الائچی۳ تا ۴ عدد۔
ترکیب: مچھلی کو صاف کرکے دھولیں اور درمیانی سائز کے ٹکڑے کرلیں۔ دہی پھینٹ لیں، نمک ڈالیں اور اس میں بیس منٹ تک مچھلی کو ڈبودیں۔ پیاز چھیل کر کش کرلیں۔ہری مرچیں دھوکر ان کے دو دوٹکڑے کرلیں، پھر الگ رکھ دیں۔ ایک کڑاہی میں گھی ڈالیں اور تیزپات کے پتّے، لونگ اور چھوٹی الائچی ڈالیں۔ پندرہ سکینڈ تک پکائیں۔ کش کی ہوئی پیاز ڈالیں۔ پانچ سے سات منٹ تک فرائی کریں۔ دو، دو ٹکڑے کی ہوئی ہری مرچیں اور دہی میں ڈبوئی ہوئی مچھلی ڈالیں۔ پھر ابال لیں۔ دھیمی آنچ پر سات سے آٹھ منٹ تک ڈھانپ کر پکائیں۔ ڈوئی ماچھ تیار ہے، چپاتیوں کے ساتھ سروکریں۔
فش اور فنگرز
اشیاء:مچھلی (بغیر کانٹے کی) ۳۰۰ گرام، ادرک کاپیسٹ، ایک کھانے کاچمچہ، لہسن کاپیسٹ ایک کھانے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، لیمن جوس دو کھانے کے چمچے، سرخ مرچ (پسی ہوئی) دو چائے کے چمچے، موٹے چاول (پسے ہوئے) نصف کپ، تیل ڈیپ فرائی کے لیے۔
ترکیب: مچھلی کو صاف کریں۔ فنگرز کی شکل میں کاٹیں، فش فنگرز کو اد رک، لہسن، پیسٹ، نمک اورلیمن جوس کے مکسچر میں آدھے گھنٹے تک ڈبوئیں۔ سرخ مرچ (پسی ہوئی) ، نمک، موٹے چاول (پسے ہوئے) ملائیں۔ مکسچر سے فش فنگرز نکالیں اور انہیں سرخ مرچ اور چاول (پسے ہوئے) کے مکسچر میں بار بار پلٹیں، کڑاہی میں تیل گرم کریں اور گرم تیل میں ڈیپ فرائی کریں، یہاں تک کہ پک جائے۔ جاذب کاغذ پر رکھیں تاکہ فالتوتیل جذب ہوجائے۔ لہسن کی چٹنی کے ساتھ گرما گرم پیش کریں۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146