فضائلِ مسواک

عبدالرحمن

جنابِ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ’’اگر مجھے امت پر مشقت کا خوف نہ ہوتا تو ہر وضو کے ساتھ مسواک کا حکم دیتا۔‘‘
جنابِ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: مسواک منہ کو صاف کرنے کا اور حق تعالیٰ کے راضی ہونے کا سبب ہے۔‘‘
مسواک کرنے کے اہم مواقع
٭حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا گیا کہ جنابِ رسول ﷺ گھر تشریف لاتے تو سب سے پہلے کیا کام کرتے؟ فر مایا: مسواک کرتے۔
٭ حضرت زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جنابِ رسول ﷺ نماز کے لیے گھر سے نکلتے وقت مسواک فرماتے تھے۔
٭ جنابِ رسول اللہ نے فرمایا کہ ’’جو نماز مسواک کرکے پڑھی جائے اس کا ثواب اس نماز سے جو بغیر مسواک کرکے پڑھی جائے ستر گنا بڑھ جاتا ہے۔‘‘
٭ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا کہ ’’دو رکعت، جو میں مسواک کرکے پڑھوں وہ مجھے ان ستر رکعتوں سے زیادہ پسند ہے جو بغیر مسواک کے پڑھی جائیں۔‘‘
٭ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ جب تہجد کے لیے اٹھتے تو مسواک فرماتے۔ (بخاری:۱/۱۰۳)
٭ حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ جمعہ کے دن غسل کرنا، مسواک کرنا اور خوشبو لگانا ضروری ہے، بشرط یہ کہ اس پر قدرت ہو۔
اس طرح بعض دوسری احادیث میں روزہ میں، سحری کے وقت اور تلاوت سے پہلے،سوتے وقت، نیند سے بیدار ہونے کے بعد اور سفر میں بھی مسواک کرنے کا خاص طور پر ذکر آیا ہے۔
حدیث و کتب فقہ میں مسواک کے بہت سے فضائل ومسائل بیان کیے گئے ہیں اور روایات میں مسواک کے بہت سے فوائد بھی مذکور ہیں۔
مسواک کے فائدے
(۱) منہ کو صاف کرتی ہے۔ (۲) حافظہ مضبوط بناتی ہے۔ (۳) بلغم دور کرتی ہے (۴) شیطان کو غصہ دلاتی ہے۔ (۵) ہاضمہ کو درست کرتی ہے۔ (۶) بڑھاپے کو مؤخر کرتی ہے۔ (۷) دشمن پر رعب کا سبب ہے۔ (۸) منہ میں خوشبو پیدا کرتی ہے (۹) مسواک کرنے والے سے فرشتے خوش ہوتے ہیں۔ (۱۰) روح جلدی نکلتی ہے۔ (۱۱) یہ مال میں وسعت پیدا کرتی ہے۔ (۱۲) رزق کو آسان کرتی ہے۔ (۱۳) سر درد کو دور کرتی ہے۔ (۱۴) دانتوں اور مسوڑھوں کو مضبوط کرتی ہے۔ (۱۵) نظر کو تیز کرتی ہے۔ (۱۶) بدن کو قوی کرتی ہے (۱۷) دل کو صاف کرتی ہے۔ (۱۸) فرشتے مسواک کرنے والے سے جب کہ وہ نماز کو چلے مصافحہ کرتے ہیں۔ (۱۹) اولاد کی کثرت کا باعث ہے۔ (۲۰) سینے کے درد کو ختم کرتی ہے۔ (۲۱) دانتوں کو سفید کرتی ہے۔ (۲۲) فصاحت کو بڑھاتی ہے۔ (۲۳) موت کے سوا ہر بیماری کا علاج ہے۔ (۲۴) سر کی رگوں کو سکون بخشتی ہے۔ (۲۵) مسواک کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ موت کے وقت کلمۂ شہادت یاد دلاتی ہے۔ یعنی اس کی برکت سے کلمہ یاد آتا ہے اور خاتمہ ایمان پر نصیب ہوجاتا ہے۔
——

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں