جو لوگ اپنی جلد کی اہمیت کو سمجھتے ہیں وہ اس کی رونق کا بھی بھر پور خیال رکھتے ہیں گرم موسم میں سورج کی تپش جلد کو بری طرح متاثر کرسکتی ہے، اس موسم میں جلد کی حفاظت کی اہمیت بہت بڑھ جاتی ہے۔ یہ بات حال ہی میں اسکن ٹون اینڈ ایج کے سلسلے میں ایک سائنٹفک اسٹڈی میں بتائی گئی۔ یہ اسٹڈی ہیومن بی ہیویر ایولوشن سوسائٹی کی سالانہ میٹنگ میں پیش کی گئی۔ ریسرچرز کا کہنا ہے کہ عمر کے معاملے میں اسکن ٹون انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے یہ یا تو آپ کو بیس سال کم دکھا سکتی ہے یا پھر اپنی عمر سے بیس سال زیادہ دکھا سکتی ہے۔
ایک اہم ریسرچرڈ ڈاکٹر کرل گرامر جو کہ یونیورسٹی آف ویانا سے تعلق رکھتے ہیں نے بتایا کہ اس اسٹڈی نے ہمیں یہ سمجھنے میں بہت اہم کردار اداکیا ہے کہ چہرے کی جھریاں ہی وہ چیز نہیں ہیں، جن سے آپ کسی کی عمر کا اندازہ لگاسکتے ہیں، بلکہ اس سلسلے میں اسکن ٹون بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس اسٹڈی میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح آپ اپنی جلد کی حفاظت کرسکتی ہیں اور کس طرح آپ اسے موسمی اثرات سے محفوظ رکھ سکتی ہیں۔
غیر متوازن جلد ٹون کس طرح عمر پر اثر انداز ہوتی ہے!
اس سلسلے میں ریسرچرزنے دس سے ستر سال کی خواتین کے امیجز استعمال کیے اور فائن لائنر اور جھریوں پر کام کیا پھر اس اسکن لیکچر کو ایک اسٹینڈرڈ ماڈل پر رکھا گیا تو جلد کو بہت نوجوان، صحتمند اور جاذبِ نظر پایا گیا۔ اس اسٹڈی سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ آپ اپنی جلد کو سورج سے ضرور بچائیں۔ ’’کوئی بھی خاتون سترہ سال کی ہو یا ستر سال کی اسکن ٹون اس سلسلے میں بڑا اہم کردار ادا کرتا ہے اس سے آپ کی خوبصورتی، صحتمندی اور دلکشی کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔‘‘ یہ بات یونیورسٹی آف گیوٹنگن کے ڈاکٹر برن ہارڈ فنگ نے بتائی۔
اپنی اسکن ٹون کی حفاظت کرنا
اگر آپ اپنی اسکن ٹون کی حفاظت کرنا چاہتی ہیں تو کوشش کیجیے کہ کم سے کم وقت سورج میں نکلیں باہر جاتے ہوئے سن اسکرین کا ضرور استعمال کریں سن ہیٹ بھی لے لیں اور ہلکے کپڑے پہنیں جو کہ گرمی میں آپ کے پریشانی کا سبب نہ بن سکیں۔ جو خواتین برقع پہنتی ہیں اور چہرے پر نقاب ڈالتی ہیں وہ خود بہ خود سورج کی ان نقصان دہ شعاعوں سے محفوظ ہوجاتی ہیں جو جلد کو نقصانی پہنچاتی ہیں۔
آپ اگر پہلے ہی گرمی کی تپش میں باہر نکلنے کی غلطی کرچکے ہیں تو اسے بھول جائیں اور اب کوشش کریںکہ آئندہ ایسا نہ ہو۔ روزانہ اپنے جسم پر لوشن لگائیں جو آپ کو سورج کی شعاعوں اور گرمی کی شدت سے محفوظ رکھے ایسی بیوٹی پروڈکٹس کا استعمال کریں جن میں جلد کی حفاظت کا خیال بھی رکھا گیا ہو۔ اس سلسلے میںآپ یقینا کسی ماہر ڈرماٹولجسٹ سے بھی مشورہ لے سکتی ہیں، جن کے مشوروں پر عمل کرکے آپ اپنی جلد کی رونق نہ صرف بحال کرسکتی ہیں بلکہ اس کی بھرپور حفاظت بھی کرسکتی ہیں۔
——