دوام گل کو جہاں میں نہ گل نشینوں کو(غزل)

سرفراز بزمی

دوام گل کو جہاں میں نہ گل نشینوں کو
تو پھر غرور یہ کیسا ہے مہ جبینوں کو
شکوہ قیصر و کسریٰ، جلال تیموری
ڈرا سکا نہ ترے بوریا نشینوں کو
ہمارےقدموں پہ سر رکھ کہ رو دیا ساحل
جلا کے آئے ہیں اس پار ہم سفینوں کو
اسے کہو کہ ہمارا قصور بھی لکھ دے
جو لکھ رہا ہے سزا ہم بلند بینوں کو
غرور اوڑھ کے نکلا تھا ، ڈھل گیا سورج
تو اپنے پاؤں تلے رکھ سدا زمینوں کو
تھکی تھکی سی اذانیں بجھا بجھاساامام
کہ انشراح عطا کر ہمارے سینوں کو
سنا ہے صحرا میں سیلاب آنے والا ہے
کہ سانپ ڈھونڈنے نکلے ہیں آستینوں کو
کچھ اور جاہ پرستوں کو چاہئے بزمی
صلیب و دار بہت ہیں بہشت بینوں کو

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146