تذکیر

....

قَالَ رَسُوْلُ اللہِﷺ اِنَّ اَثْقَلَ شَیْئٍ فِیْ مِیْزَانِ الْمُؤْمِنِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ خُلُقٌ حَسَنٌ، وَ اِنَّ اللہَ یُبْغِضُ الْفَاحِشَ الْبَذِیَّ۔ (ترمذی، ابو الدرداء)

ترجمہ: ’’رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: سب سے وزنی چیز جو قیامت کے دن مومن کی میزان (ترازو) میں رکھی جائے گی وہ حسنِ اخلاق (عمدہ سیرت و کردار) ہوگا۔ اور اللہ کو اس شخص سے نفرت ہے جو بے حیائی کی بات زبان سے نکالتا اور بد زبانی کرتا ہے۔‘‘

عَنْ جَرِیْرِبْنِ عَبْدِ اللہِ قَالَ سَاَلْتُ رَسُوْلَ اللہِﷺ عَنْ نَظَرِ الْفُجَائَۃِ فَقَالَ اِصْرِفْ بَصَرَکَ۔ (مسلم)

ترجمہ: ’’جریر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں، میں نے رسول اللہﷺ سے اجنبی عورت پر اچانک نگاہ پڑنے کے بارے میں پوچھا، آپؐ نے فرمایا تم اپنی نگاہ پھیر لو۔‘‘

قَالَ رَسُوْلُ اللہِﷺ مَنْ یَضْمَنْ لِیْ مَا بَیْنَ لَحْیَیْہِ وَمَا بَیْنَ رِجْلَیْہِ اَضْمَنْ لَہٗ الْجَنَّۃَ۔ (بخاری ـــــ سہل بن سعدؓ)

ترجمہ: ’’رسول اللہﷺ نے فرمایا: اگر کوئی شخص اپنی زبان اور شرم گاہ کی ضمانت مجھے دے دے(کہ میں اِن دونوں کی حفاظت کروں گا، ان سے گناہ سرزد نہ ہونے دوں گا) تو میں اس کے لیے جنت کی ضمانت لے لوں گا۔‘‘

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست ستمبر 2026

Hijab Islami Aug-Sept 2026شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ فروری 2026

Hijab Islami Feb 2026شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146