پیاز کے رس میں بالوں کے مسائل کا حل

ڈاکٹر عظمیٰ کوثر

بالوں کا نقصان بہت سے لوگوں کے لیے ایک اہم مسئلہ ہے، یہاں تک کہ اس کے نتیجے میں گنجا پن بھی ہوجاتا ہے۔ بالوں کا گِرنا کئی عوامل کی وجہ سے ہوسکتا ہے، بشمول ہارمونل اور طبی مسائل۔ اسے عمر بڑھنے کے ایک عام عمل کے طور پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ اگرچہ ہم قدرتی وجوہات کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں کر سکتے لیکن ایسی چیزیں ہیں جو ہم اپنے بالوں کے مضبوط اور لمبے ہونے کو یقینی بنانے کے لیے کر سکتے ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین نے بتایا ہے کہ کس طرح ہر کچن میں پایا جانے والا ایک سادہ سا جزو بالوں کے لیے بہت مفید ہو سکتا ہے۔

پیاز کو عام طور پر باورچی خانے کی ایک سادہ سی غذا کے طور پر دیکھا جاتا ہے، لیکن ان کا استعمال ہمارے کھانے میں ذائقہ بڑھانے کے علاوہ بھی ہوسکتا ہے۔ پیاز کا رس لگانے سے بالوں کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

پیاز کے رس کے چند فوائد درج ذیل ہیں: پیاز کے رس میں سلفر کی اچھی مقدار ہوتی ہے، جو بالوں کو بڑھنے کے لیے ضروری غذائیت فراہم کر سکتی ہے۔ یہ بالوں کے بڑھنے کے مرحلے کو بھی بڑھا سکتا ہے۔

مضبوط بالوں کے لیے، ایک صحت مند جِلد کا ہونا بہت ضروری ہے، اکثر ہمارے سر کی جِلد انفیکشن کا شکار ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے ہمارے بال گِرنے لگتے ہیں لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ اس کا حل پیاز میں ہے کیونکہ پیاز کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات سر کی جِلد کے انفیکشن سے لڑنے میں مدد کر سکتی ہیں۔

پیاز کا رس کیسے لگائیں؟

چند پیاز لیں اور ان کو بلینڈ کر لیں تاکہ رس نچوڑا جائے، اس کے بعد، اس جوس میں ناریل کا تیل یا ایلوویرا شامل کریں۔ پھر اس رس کو اپنے سر کی جِلد اور بالوں پر لگائیں اور انہیں کم از کم 15 منٹ تک لگا رہنے دیں۔

اس کے بعد اپنے بالوں کو شیمپو سے دھو لیں، آپ اس نسخے کو ہفتے میں تین سے چار بار آزما سکتے ہیں۔

ماہر غذائیات کا کہنا ہے کہ اگرچہ پیاز کا جوس ایک محفوظ، قدرتی اور سستا گھریلو علاج ہے جو آپ کے بالوں کے لیے بہت اچھا ثابت ہوسکتا ہے لیکن یہ پیٹرن گنجے پن، ایلوپیشیا، یا بالوں کے گِرنے سے متعلق دیگر امراض کا علاج نہیں ہے۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146