نعت (نبی ہمارا)

سرفرازؔ بزمی

وہ جس کی برکت سے خاک یثرب کو مل گئ شہرت مدینہ

وہ جس کا پیغام آدمیت کو بحر ظلمات میں سفینہ

وہ مطلع نور وہ منارہ ، وہ صبح عالم کا استعارہ

نبی ہمارا

وہ دشمنوں میں امین ہے جو ، کھلی کتاب مبین ہے جو

وہ خاتم المرسلین ہے جو، رسول سدرہ نشین ہے جو

جبین تاریخ آدمیت پہ صبح صادق کا وہ ستارہ

نبی ہمارا

بیان جس کا بیان رب ہے ، وہ مطلب و طالب وطلب ہے

وہ خاتم الانبیاء لقب ہے، حبیب رب ، ہاشمی نسب ہے

وہ جس کی مٹھی میں بول پڑتاہے سنگ پارہ

نبی ہمارا

وہ فخر آدم نوید عیسیٰ، لقب دعاءِ خلیل جس کا

جوایک پل میں حرم سےاقصی، جو ایک لمحے میںاوج سدرہ

وہ برق جیسے براق والا ، وہ کہکشانوں کا نور پارہ

نبی ہمارا

امامت انبیاء سے ظاہر ، وہ سب سے اول وہ سب سے آخر

وہ حسن تصویر کا تصور ، وہ ہادی و طاہر و مطہر

دو لخت کردے قمر کی ہستی،وہ جس کی انگلی کا اک اشارہ

نبی ہمارا

خدائے بر تر کی رحمتوں کا جہان پر اک ظہور ہے وہ

جہان کی ظلمتوں میں بزمی ہدایت حق کا نور ہے وہ

یتیم اس کے غلام اس کے وہ بے سہاروں کا اک سہارا

نبی ہمارا

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146