کیا آپ بحران سے نمٹ سکتی ہیں؟

محسن فارابی

کسی حادثہ یا اچانک پیش آنے والی صورت حال میں جب اردگرد موجود سب کم عقلی کا مظاہرہ کررہے ہوں تو کیا آپ سوجھ بوجھ سے کام لے کر صورتِ حال کا مقابلہ کرسکتی اور مشکل کو حل کرسکتی ہیں؟ ان سوالوں کے جواب دے کر اندازہ لگائیے کہ کیا آپ ٹھنڈے دل و دماغ کی مالک ہیں یا جلد پریشان ہوکر حواس کھودینے والی؟

1- مسلح حملہ آور اچانک ایک ریستوران میں آگھستے ہیں؟ کیا آپ:

(الف) بالکل لا تعلق ہوکر اپنا کھانا کھاتی رہیں گی؟

(ب) گھبرا کر میز کے نیچے چھپ جائیں گی؟

(ج) پولیس کو فون کریں گی، پھر بھاگ نکلیں گی؟

2- آپ کی کار کی بریکیں اچانک خراب ہونے لگتی ہیں۔ کیا آپ:

(الف) اپنی کار اگلی کار سے ٹکرادیں گی؟

(ب) رفتار کم کرنے کے لیے گیئرز استعمال کریںگی؟

(ج) کار کو قریب ترین محفوظ جگہ لے جاکر ہینڈ بریک لگائیں گی؟

3- آپ کے بچے کے گلے میں کوئی کھانے کی چیز اٹک گئی ہے۔ کیا آپ:

(الف)گھبرا کر چیخنا شروع کردیں گی؟

(ب) اسے الٹکا لٹکائیں گی تاکہ پھنسی ہوئی چیز باہر نکل آئے؟

(ج) اس کی پشت کوتھپتھپائیں گی اور ڈاکٹر کو فون کریں گی؟

4- آپ غسل خانے میں ایک بڑی مکڑی دیکھتی ہیں تو کیا آپ:

(الف) اسے خاموشی سے اٹھاکر کھڑکی سے باہر پھینک دیں گی؟

(ب) ایک زور دار چیخ مار کر نکل بھاگیں گی؟

(ج) خاموشی کے ساتھ کسی سے کہیں گے کہ وہ آپ کو نجات دلائے؟

5- پیراکی کے تالاب میں ایک بچہ مشکل میں پھنس جاتا ہے تو کیا آپ:

(الف) تیر کر اسے بچالائیں گی؟

(ب) لائف گارڈ کو اطلاع دیں گی؟

(ج) شو ر مچائیں گی مگر خود کچھ نہیں کریں گی؟

6- دو کاریں باہم ٹکرا گئی ہیں اور آپ جائے حادثہ پر پہنچتی ہیں۔ کیا آپ:

(الف) اپنے موبائل فون پر پولیس اور ایمبولینس کو اطلاع دیں گی؟

(ب) زخمیوں کو ان کی گاڑی سے باہر نکالنے کی کوشش کریں گی؟

(ج) ٹریفک کو حادثے کی شکار گاڑیوں سے پرے رکھیں گی؟

7- کچن کا گیس سلنڈرشعلوں کی زد میں ہے تو کیا آپ:

(الف)اس پر بھیگا ہوا موٹا کپڑا ڈال کر آگ بجھا دیںگی؟

(ب) شعلوں پر پانی پھینکیں گی؟

(ج) کچن سے بھاگ نکلیں گی؟

8- آپ کو ابتدائی طبی امداد سیکھنے کی پیشکش کی جاتی ہے تو کیا آپ:

(الف) یہ کہہ کر ٹھکرا دیں گی کہ ایسا موقع کبھی نہیں آئے گا؟

(ب) پیشکش قبول کرلیں گی کہ یہ کبھی آپ کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہے؟

(ج) یہ کہہ دیں گی کہ آپ کو اس میں دلچسپی نہیں؟

9- آپ کے ساتھی کو بظاہر دل کا دورہ پڑگیا ہے توکیا آپ:

(الف) مدد کے لیے بھاگیں گی؟

(ب) انتظار کریں گی کہ دورہ جاتا رہے؟

(ج) مریض کو پرسکون رکھنے کی کوشش کریں گی اورڈاکٹر کو فون کریں گے؟

10- رات کے وقت آپ کا خیال ہے کہ مکان میں چور آگھسے ہیں تو کیا آپ:

(الف)خواب گاہ سے پولیس کو خاموشی سے فون کریں گی؟

(ب) سیڑھیاں اتر کر ان کو للکاریں گی؟

(ج) چیخنے لگیں گی؟

اب آپ اپنے اسکور کا جائزہ لیجیے:

سوال    (الف)    (ب)    (ج)

1        10        0       5

2         0         5      10

3         0         10      5

4        10         0       5

5        10         5       0

6        10         5      0

7        10         0      5

8         0         10     5

9         5         0      10

10      10       5        0

66-100 آپ ایک ایسے شخصیت ہیں جو بحران میں قطعاً گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوتی۔ آپ فوراً یہ جائزہ لینے کی صلاحیت رکھتی ہیں کہ ترجیحات کیا ہیں او رکسی بھی صورت حال سے کیسے نمٹا جاسکتا ہے۔

35-65 : بیشتر لوگوں کی طرح آپ اکثرہنگامی حالات میں پیش آمدہ چیلنج قبول کریں گی خواہ اس وقت آپ گھبراہٹ کا شکار ہی کیوں نہ ہوں۔ آپ ابتدائی طبی امداد کا معقول تجربہ اور بنیادی سوجھ بوجھ رکھتی ہیں کہ عام بحرانوں سے کیسے نمٹا جاسکتا ہے۔

0-34 : کسی بحران میں آپ کا کسی کے ساتھ ہونا تباہ کن ثابت ہوگا۔ آپ کی بنیادی جبلت میں گھبرا کر بھاگ نکلنا شامل ہے جس سے ایک بری صورت حال عموماً بدتر ہوجاتی ہے یا بصورتِ دیگر آپ کوئی ایسی حرکت کرسکتی ہیں جس سے اور زیادہ لوگوں کی جانیں خطرے میںپڑجاتی ہیں۔ شاید آپ کو ایک کورس کرنا چاہیے جو ہنگامی حالات سے نمٹنے میں آپ کے لیے مددگار ہو۔ll

(نوٹ: یہ جائزہ مردوں اور خواتین دونوں کے لیے ہے)

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146