سوشل میڈیا کے نقصان دہ پہلو

نائلہ وسیم شیخ

حضرت آدم اور حواء کے دنیا میں بھیجا گیا تو بس اس واقع کے بعد سے ہی اللہ پاک نے اچھائی اور برائی کی راہ دکھائی اورنیکی اور بدی کے درمیان کشمکش شروع ہوگئی۔ اللہ کی فرمانبرداری اور نافرمانی کا دور چل پڑا۔ شیطان نافرمانی کی علامت بن کر تا قیامت انسانوں کو بھٹکانے میں لگ گیا۔ اللہ کی طرف سے اعلان ہوا کہ نیک کام کرو ہوگے تو فلاح پاؤ گے برے کام کرو گے تو خسارہ ہی خسارہ ہے۔ سورہ عصر میں ہے’’زمانے کی قسم بےشک انسان خسارے میں ہے سوائے ان کے جو ایمان لائیں نیک عمل کریں اور ایک دوسرے کو حق اور صبر کی تلقین کریں۔‘‘

ہر انسان ہر دور میں اس آزمائش میں گزرتا رہا ہے اور گزرے گا کہ صحیح اور اچھے راستے پر چلے یا برے پر کہ اس کے ساتھ نفس اور شیطان دونوں ہیں۔ شیطان ہر قدم پر انسان کو بھٹکایا۔ اس وقت سے اب تک دنیا میں کافی تبدیلیاں آئیں یا یوں کہیں دنیا والوں کا چال چلن تبدیل ہوگیا اور شیطان نئی نئی صورتوں میں سامنے آیا۔

آج کے دور میں شیطان کا کردار

یہ دور سوشل میڈیا کا دور ہے اس کے استعمال سے معاشرے پر اچھے اور برے دونوں طرح کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ پہلے کے دور میں صرف ٹی وی، ٹیلی فون، خطوط، ٹیلی گرام، فیکس کے ذریعے کام ہوتا جو صرف جائز مقصد کے لیے استعمال ہوتا تھا پھر دنیا کی آبادی جیسے جیسے بڑھتی گئی اور ترقی ہوتی گئی مختلف ایجادات ہوئیں ویسے ویسے شیطان کے وار بھی بڑھ گئے۔ جیسا کہ موبائیل فون، نیٹ ، فیس بک واٹس اپ، انسٹرا گرام ،یو ٹیوب ۔ یا یوں کہیں سوشل میڈیا کا بے جا استعمال کا چسکہ بڑھتا جارہا ہے۔

والدین بچے بوڑھے کے ہاتھ میں موبائل ہے۔ بیشک ان کی ایجاد سے بہت سے مثبت پہلو بھی نکلے ہیں لیکن انسان شیطان کی راہ میں ایسا چلا ہے کہ اس کو منفی اثرات کو بہت تیزی سے قبول کرنے لگا۔ اللہ تعالی نے ہر کام میں اعتدال کا دامن تھامنے کا حکم دیا ہر چیز کا بے جا استعمال غلط استعمال انسان کو بہت بڑے نقصان سے دوچار کرتا ہے۔

یہاں بھی انسان کے ساتھ یہی ہوا ہے، اس کے استعمال میں شدت انسان کو گمراہ کر رہی ہے اور انسان ایک دلدل میں پھستا جا رہا ہے۔ یوں بے حیائی بھی پھیلتی جارہی ہے، ٹی وی ڈراموں میں رشتوں کو نیلام کرنا ابنی پسند کی شادی، شادی سے پہلے محبت اور شوہر بیوی کے درمیان طلاق ،ساس ،بہو ،نند بھابھی میں لڑائی حسد اور جنسی واقعات کا دکھانا سب اس معاشرے میں بیگاڑ پیدا کررہا ہے اور یہ موبائل فون میں لڑکے لڑکیوں کی دوستی نیٹ پر فحش ویڈیوز دیکھنا معاشرے میں تباہی اور بربادی لارہا ہے ۔

اللہ پاک کے احکامات پر چلیں۔اس کے استعمال میں کمی لائیں اور جو بھی استعمال کریں وہ صحت مند کریں، دنیا کے اچھے کاموں میں دل لگائیں پڑھائی میں،مختلف کورس میں تاکہ کچھ بن سکیں اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں تا کہ ذہنی و جسمانی صحت بحال رہے کہکسی بھی چیز کا منفی استعمال ذہنی صحت کے لیے خطرناک ہے اور اس سے بہت سی ذہنی بیماریاں جنم لیتی ہیں اور لے رہی ہیں۔ اپنی سوچ پاکیزہ رکھیں نیک عمل کریں اور سوشل میڈیا کو نیک کاموں میں استعمال کریں کیوں کہ نیکی پھیلانے سے اللہ پاک خوش ہوتے اور بدی پھیلانے سے اللہ ناراض۔ توبہ کرنے سے اللہ پاک معاف کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے پیارے بندے بنیں جنت کے طالب بنیں۔

ٹکنالوجی اور ایجادات پر تو ہمارا کنٹرول نہیں ہے مگر ان کے استعمال پر تو ہمارا کنٹرول ہے۔ اس لیے ہم ان کے صحیح استعمال کی طرف متوجہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ وقت، صحت اور ذہن و فکر سب کا تحفظ ہوسکے۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146