ضدی خواتین کبھی اپنا گھر نہیں بسا سکتیں!

مفتی شفیق خان

ضدی عورتیں اپنی شادیوں میں ،بلکہ رشتہ داروں کے ساتھ اپنے تعلقات میں بھی ناکام ہوجاتی ہیںایسی خواتین جو لوگوں کے جذبات کا خیال نہیں رکھتیں، اور معاملات میں لچک نہیں رکھتیں ، ان کی شادیاں مکمل ناکام ہوجاتی ہیں بلکہ ان کی زندگیاں بھی ناکام ہو جاتی ہیں کیوں؟
(1) وہ اپنے شوہر کے ساتھ اپنی انا کی جنگ لڑتی رہتیں ہیں شوہر پر قابو پانے کی کوشش میں لگی رہتی ہیں اس جنگ میں ہمیشہ وہ ہار جاتی ہیں،کیونکہ مرد ضد کرنے والی بیوی اور ضدی بہن کے سامنے اور زیادہ ضدی ہوجاتے ہیں ، اور وہ ایک نرم اور فرمانبردار عورت کے سامنے بہت زیادہ نرم ہو جاتے ہیں۔
(2) ایک ضدی عورت سوچتی ہے کہ وہ اپنی رائے پر اصرار کر کے جیت جائیگی ، اور وہ کسی بھی مخالفت کا سامنا کرلے گی جبکہ وہ یہ بھول جاتی ہے کہ یہ جنگ وہ اپنی ضد اور زبان سے جیت بھی جائے تو وہ اس دل سے محروم ہوجائے گی جو اسے پیار کرتا تھا اور اس کی فکر میں لگا رہتا تھا۔
(3) تمام ثقافتوں اور حکمتوں میں ایک آسان ، نرم ، ہمدرد ، صابرہ اور در گذر کرنے والی عورت کی تعریف کی گئی ہے ۔ یہاں تک کہ رسول اللہﷺ اور صحابہ کرامؓ نے ایک ایسی عورت کی تعریف کی ہے جو اپنے شوہر کا احترام کرتی ہے اور نرمی اور حکمت کے ساتھ بولتی ہے اور اس کے نتیجے میں وہ اس سے ہمیشہ محبت کرے گا اور اسے کبھی دور نہیں جائے گا۔
(4) وہ عورت جو اپنے شوہر کی بات مانے لیتی ہے اور طوفان کے گذرنے تک صبر کرلیتی ہے۔ وہ عقلمند عورت ہے اپنے کنبہ کو بکھرنے سے بچا لیتی ہے اور وہ عورت جو خشک چھڑی کی طرح بے لچک کھڑی ہوتی ہے وہ ٹوٹ جاتی ہے جسکا دوبارہ جڑنا ممکن نہیں۔
(5) سمجھوتہ نہ کرنے والی عورت اپنی رائے سے چمٹی رہتی ہے۔ وہ مسلسل اپنی فتح کا وہم برقرار رکھنے کی کوشش کرتی ہے، وہ اس زعم میں رہتی ہے کہ میں جیت گئی اور آپ ہار گئے، میں ٹھیک ہوں اور آپ غلط ہیں ایسی عورت دوسروں کو تباہ کرنے سے پہلے خود کو تباہ کر دیتی ہے اور وہ دنیا اور آخرت میں غمزدہ اور مایوسی کی زندگی بسر کرتی ہے چونکہ اسے پیار اور محبت چاہیے جو ہارا ہوا مرد نہیں دے سکتا۔اس کی زبانی جیت حقیقت میں اس کی زندگی کی ہار تھی ازدواجی مشاورت کے لمبے تجربات میں، میں نے دیکھا کہ ضدی خواتین کی زندگی ہمیشہ طلاق سے دو چار ہوتی ہے اور ان کی خاندانی اور معاشرتی زندگی ہمیشہ تلخیوں سے بھری رہتی ہے۔
(6) ایک بدوی عرب عورت نے شادی کے دن اپنی بیٹی کو جو نصیحت کی تھی تمام کامیاب خواتین اسے ایک عورت کے لئے بہترین تحفہ سمجھتی ہیں۔ اس کی نصیحت تھی: تم اس کی لونڈی بن جاؤ اور یقیناً بہت جلد وہ تمہارا غلام بن جائے گا۔مرد مہربان، فیاض ہمدرد ہوتے ہیں، لیکن ایک ضدی، بے وقوف عورت انہیں دشمن بنا دیتی ہے۔
آخر میں ایک عقلمند صاحب کا قول نقل کرتا ہوں: میں 27 سال تک ایک عدالت کا قاضی رہا اور میں نے دیکھا کہ طلاق کے زیادہ تر واقعات مرد کے غصے اور عورت کے بے وقوفانہ ردعمل کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں۔ دوسرے لفظوں میں ، عورت کی ضد مرد کو اس سے دس گنا زیادہ ضدی بناتی ہے۔رب تعالیٰ صحیح راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146